دنیا
3 منٹ پڑھنے
فلسطین: "پوری دنیا تک ہمارے عوام کی آواز پہنچنے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی"
فلسطینی ریاست کے ترجمان نبیل ابو رودینے نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پہلے دن میں عرب اور بین الاقوامی وفود کے خطابات میں فلسطینی عوام کے آزادی اور خودمختاری کے حق پر زور دیا گیا ہے۔
فلسطین: "پوری دنیا تک ہمارے عوام کی آواز پہنچنے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی"
امریکہ نے فلسطینی صدر عباس کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے ویزا نہیں دیا تھا

ریاستِ فلسطین کے پریس سیکریٹری نبیل ابو رودیئنانے کہا کہ فلسطین کو نظر انداز کرنے اور اس کے عوام کی آواز کو دنیا تک پہنچنے سے روکنے کی تمام کوششیں ناکام ہو جائیں گی۔

فلسطین کی سرکاری خبر ایجنسی WAFA کے مطابق ابو رودیئنا نے کہا کہ صدرِ فلسطین محمود عباس اور ان کے وفد کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت اور فلسطین کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کرنے سے روکنے سے فلسطینی عوام کی آواز کے دنیا تک پہنچنے کا راستہ بند نہیں ہوتا۔

انہوں نے  کہا کہ عرب اور بین الاقوامی وفود کے خطاب میں فلسطینی مسئلہ نمایاں رہا اور فلسطینی عوام کے آزادی اور خودمختاری کے حق کو اجاگر کیا گیا۔ "ہمارے عوام کی آواز دنیا کے تمام براعظموں میں زور و شور کے ساتھ سنی جا رہی ہے اور اقوام متحدہ کے فیصلوں اور اکثریتی رکن ممالک کے موقف میں جگہ بنا رہی ہے۔"

اقوام متحدہ کی 81 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے امریکہ کی جانب سے ویزا نہ دینے پر عباس کے جنرل اسمبلی کو ویڈیو کے ذریعے خطاب کرنے کے فیصلے کو 152 کے  مثبت  اور 3 کے مخالف ووٹوں کے ساتھ منظور کیے جانے کی یاد دہانی کراتے ہوئے ابو رودیئنا  نے کہا کہ یہ فلسطینی عوام کے حقوق کو نظر انداز کرنے کی کوششوں کے خلاف "ایک بڑا جھٹکا" ہے۔

ابو ردینے نے کہا کہ مذکورہ ووٹنگ ایک بین الاقوامی ریفرنڈم کی حیثیت رکھتی ہے جو فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد کے لیے عالمی حمایت کی وسعت کو ظاہر کرتی ہے، اور اس کے ذریعے "جنگل کا قانون" کی پالیسی اور دوہرا معیار مسترد کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا  کہ فلسطین اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کاروائیوں اور تمام بین الاقوامی فورمز میں مضبوط طور پر موجود رہے گا، اور وہ فلسطینی عوام کی موجودگی اور اپنی زمینوں کے ساتھ وابستگی کے دفاع کو جاری رکھیں گے۔

ابو ردینے نے کہا کہ فلسطینی قیادت، خاص طور پر محمود عباس کی قیادت میں، اسرائیلی قبضے کی تمام  اشکال کے خاتمے اور 1967 کی سرحدوں میں، دارالحکومت مشرقی بیت المقدس کے ساتھ، مکمل خودمختار ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے ہدف کے تحت سیاسی، سفارتی اور قانونی جدوجہد جاری رکھے گی۔

سیکریٹری ابو رودینہ  نے کہا کہ جب تک بیت المقدس قبضے کے تحت رہے گا امن اور سلامتی خطرے میں رہیں گے۔

امریکہ نے نہ صرف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرنے والے فلسطینی صدر محمود عباس بلکہ وہ فلسطینی حکام جن کی جنرل اسمبلی کے لیے امریکہ آمد کی توقع تھی، کی ویزا درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

اس کے بعد جنرل اسمبلی میں ہونے والی رائے شماری میں عباس کا اسمبلی کو ویڈیو کے ذریعے خطاب کرنے کا فیصلہ 152 کے حق میں اور 3 کے خلاف ووٹوں سے منظور کیا گیا تھا۔

 

دریافت کیجیے
جاپان میں طوفان 'دوژان' کے اثرات سے 4 افراد ہلاک
ترکیہ: بیان جعلی ہے
برطانیہ، سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کرے گا: برنہیم
ایردوان، ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات میں CAATSA معافی اور S-400 کے حل کو آگے بڑھائیں گے، فیدان
چینی صوبے گوانگ دونگ میں ایک ٹیکسٹائل ورکشاپ میں آگ لگنے سے 8 محنت کش ہلاک
سابق وزیر اعظم عمران خان کی تین بہنوں کو گرفتار کر لیا گیا
روس: دورانِ جنگ انتخابات، حزبِ اقتدار پارٹی کی واضح برتری
امریکہ: چین کے ساتھ مذاکرات "بہت کامیاب" رہے ہیں
امریکہ نے یوکرین کے لیے  $2.68 بلین کے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے