دنیا
2 منٹ پڑھنے
جاپان میں طوفان 'دوژان' کے اثرات سے 4 افراد ہلاک
طوفان کے باعث 45 ہزار گھروں کی بجلی  منقطع  ہوئی، اور توقع ہے کہ یہ طوفان ٹوکیو کے مشرق میں واقع چیبا صوبے  سے بھی ٹکرائے گا۔
جاپان میں طوفان 'دوژان' کے اثرات سے 4 افراد ہلاک
جاپان میں سمندری طوفان دوجوان کے باعث 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

جاپان میں دو ژان طوفان کے باعث 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

جاپان موسمیاتی ایجنسی نے کہا ہے کہ دوژان طوفان جاپان کے وسطی اور مشرقی علاقوں کی جانب بحرِ اوقیانوس کے ساحلوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔

طوفان کی وجہ سے ممکنہ شدید بارشوں اور لرزشِ اراضی  کے خطرے کے پیشِ نظر دارالحکومت ٹوکیو کے 100 کلومیٹر جنوب میں واقع ازو جزائر کے سب سے بڑے جزیرے ازو اوشیما میں  بلند  سطح کا الارم جاری کر دیا گیا۔

یہ طوفان جاپان بھر میں جاری پانچ روزہ تعطیلات کے دوران آیا، جس کی وجہ سے دارالحکومت ٹوکیو میں ٹرانسپورٹ سروسز متاثر ہوئیں اور بعض پروگرام منسوخ کر دیے گئے۔

طوفان کے باعث 45 ہزار گھروں کی بجلی  منقطع  ہوئی، اور توقع ہے کہ یہ طوفان ٹوکیو کے مشرق میں واقع چیبا صوبے  سے بھی ٹکرائے گا۔

4 افراد ہلاک

طوفان ٹوکیو میں شدید بارشوں اور چیبا اور کاناگاوا صوبوں میں لرزشِ اراضی  کا موجب بنا۔

حکام نے بتایا کہ چیبا اور کاناگاوا میں طوفان کے باعث چار افراد ہلاک ہو گئے۔

آل نِپن ایئر ویز اور جاپان ایئر لائنز نے کہا کہ ٹوکیو کے ہنیڈا ہوائی اڈے پر 270 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں اور اس سے تقریباً 40 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔

روزنامہ نِکئی  کی رپورٹ کے مطابق، ٹوکیو اور اس کے اطراف کے چھ صوبوں  سے 1.9 ملین افراد کا انخلاء کیا  گیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع