ترکیہ
1 منٹ پڑھنے
ترکیہ: بیان جعلی ہے
یوگنڈا مسلّح افواج کے سربراہ  کے بارے میں ترک وزارت خارجہ کے لوگو اور لیٹر ہیڈ کے ساتھ جاری کیا گیا بیان جعلی ہے: ترکیہ محکمہ برائے انسدادِ جعلی خبر رسانی
ترکیہ: بیان جعلی ہے
انقرہ میں جمہوریہ ترکیہ کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کی عمارت۔ / َAA

ترکیہ محکمہ برائے انسدادِ جعلی خبر رسانی (DMM) نے اعلان کیا  ہےکہ یوگنڈا  مسلّح افواج کے سربراہ  کے بارے میں ترک وزارت خارجہ کے لوگو اور لیٹر ہیڈ کے ساتھ جاری کیا گیا بیان جعلی ہے۔

 ڈی ایم ایم نے پیر کو جاری کردہ  بیان میں  کہا ہے کہ "وزارت خارجہ کے نشان اور لیٹر ہیڈ کا استعمال کر کے 'یوگنڈا  مسلح افواج کے سربراہ  محوزی کینیروگابا کی دھمکیوں کے بارے میں' کے زیرِ عنوان  شائع ہونے والا متن مکمل طور پر جعلی ہے۔ کمپالا میں ہمارے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ ایسا کوئی بیان یا اعلان ہماری وزارت خارجہ یا سرکاری مواصلاتی ادارے کی ویب سائٹ یا سرکاری ذرائع ابلاغ کے چینلوں پر نہیں ہے۔

 بیان میں اس بات پر زور دیا گیا  ہےکہ مذکورہ جھوٹی دستاویز کو ڈیجیٹل ذرائع کا استعمال کرکے تیار کیا گیا ہے  اور اس کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا  ہے۔ بیان میں درخواست کی گئی ہے کہ غیر حقیقی معلومات اور جعلی دستاویزات کے ذریعے  پھیلائی جانے والی اس نوعیت کی غلط معلومات پر بھروسہ نہ کیا جائے  اور سرکاری معلومات کے لیے صرف جمہوریہ ترکیہ کے متعلقہ سرکاری اداروں کے  اشاعتی چینلوں سے رجوع  کیا جائے۔

دریافت کیجیے
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی