دنیا
3 منٹ پڑھنے
ایران کے پاس جوہری معاہدے کا 'اچھا موقع'ہے : ٹرمپ
ٹرمپ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ معاملات کو حل کرنے کا ایک بہت اچھا موقع موجود ہے،اگر ہم ان پر شدید بمباری کیے بغیر یہ کام کر سکتے ہیں تو مجھے بہت خوشی ہوگی
ایران کے پاس جوہری معاہدے کا 'اچھا موقع'ہے : ٹرمپ
ٹرمپ-ایران / AP

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے کا "بہت اچھا امکان" ہے۔

یہ بات انہوں نے مذاکرات کو جاری رکھنے کی اجازت دینے کے لیے ایک منصوبہ بند فوجی حملے کو ملتوی کرنے کے چند گھنٹے بعد کہی۔

ٹرمپ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کے اہم اتحادی رہنماؤں نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ منگل کے روز ایران پر ہونے والے ایک طے شدہ فوجی حملے کو مؤخر کر دیں تاکہ تہران کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رہ سکے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا تو امریکہ بڑے پیمانے پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

پیر کے روز ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے ایک اعلان کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ معاملات کو حل کرنے کا ایک بہت اچھا موقع موجود ہے۔ اگر ہم ان پر شدید بمباری کیے بغیر یہ کام کر سکتے ہیں، تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔"

یہ بیان امریکی صدر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' (Truth Social) پر کی گئی ایک پوسٹ کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ مجھ سے قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان آل سعود، اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نہیان نے درخواست کی ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران پر کل ہونے والے اپنے منصوبہ بند فوجی حملے کو روک دیں۔"

ٹرمپ نے مزید کہا کہ خلیجی رہنماؤں نے انہیں بتایا ہے کہ "اب سنجیدہ مذاکرات ہو رہے ہیں" اور انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ایک سفارتی معاہدہ اب بھی ممکن ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجوزہ معاہدے میں ایران پر جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی سخت ممانعت شامل ہوگی اور انہوں نے اس معاملے کو کسی بھی معاہدے کی مرکزی شرط قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس معاہدے میں ایران کے پاس کوئی جوہری ہتھیار نہ ہونا شامل ہوگا!"

ٹرمپ نے کہا کہ خلیجی رہنماؤں کے "احترام" میں انہوں نے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ (Pete Hegseth)، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈینیئل کین (Daniel Caine)، اور امریکی فوجی کمانڈروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فی الحال اس طے شدہ فوجی آپریشن کو روک دیں۔

 

دریافت کیجیے
بلغاریہ 2026 یورو ویژن مقابلہ موسیقی جیت گیا
چین اور امریکا نے ٹیرف کم کرنے پر اتفاق کر لیا
برطانیہ نے خلیج میں کم لاگت والا اینٹی ڈرون میزائل نظام نصب کر دیا
غزہ میں گاڑی پر حملہ،2 فلسطینی ہلاک
اسرائیل کی مشرق وسطی میں اشتعال انگیز کارروائیاں ختم ہونی چاہئیں، صدر ایردوآن
ترک قومی خفیہ ایجنسی نے جاسوسی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا
حماس کے فوجی سربراہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہو گئے ہیں، حماس سینیئر حکام
روس نے 528 اجساد یوکرین کے سپرد کر دیے: کیف
امریکہ-ایران کے درمیان مذاکرات کی میز پر مفاہمت، میدان میں حملوں کی تیاری
اسرائیل کے تازہ حملوں میں غزہ میں 7 افراد ہلاک اور 45 سے زائد زخمی
ترک اور ازبک صدور  کی ترکستان میںترک ریاستوں کی تنظیم کے اجلاس کے دوران ملاقات
چین: شی اور ٹرمپ رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر متفق ہو گئے ہیں
خود کش حملے میں 9 پاکستانی سیکیورٹی اہلکار جان بحق اور 35 زخمی ہو گئے
روس کے کیف پر میزائل اور ڈراون حملے، امن کی امیدیں کمزور ہوتی جا رہی ہیں
امریکہ: لبنان۔اسرائیل مذاکرات 'مثبت' رہے ہیں