پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان نے افغانستان سرحد پر تناؤ کے درمیان ڈرون حملے ناکام بنا دیے
دونوں طرفین ایک دوسرے پر موجودہ بحران پیدا کرنے کی الزام تراشیاں کر رہے ہیں۔
پاکستان نے افغانستان سرحد پر تناؤ کے درمیان ڈرون حملے ناکام بنا دیے
پاکستانی اور افغان افواج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد، اسلام آباد میں ایک پولیس اہلکار ایک چوکی پر پہرہ دے رہا ہے۔ / Reuters
27 فروری 2026

پاکستان نے جمعے کو کہا کہ اس نے افغانستان سے ملحقہ  اپنے شمال مغربی علاقے میں ایک ڈرون حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

پاکستانی  وزیرِ اطلاعات وزیر عطااللہ تارڑ نے X پر جاری بیان میں کہا، "فتنہ الخوارج دہشت گردوں نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ علاقوں میں چھوٹے ڈرون لانچ کرنے کی کوشش کی۔"

تارڑ نے مزید کہا کہ اینٹی ڈرون سسٹمز نے"تمام ڈرون گر دیے  ہیں، اس دوران کوئی  جانی نقصان نہیں ہوا۔"

پاکستان نے ہمسایہ افغانستان پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) دہشت گردوں کو پناہ دینے اور سرحد پار حملوں میں اضافہ کا ذمہ دار ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

تارڑ نے الزام لگایا،"ان واقعات نے دوبارہ افغان طالبان حکومت اور پاکستان میں دہشت گردی کے درمیان براہِ راست روابط  عیاں  کر دیے ہیں۔"

ان کے بیان کے بعد افغانستان نے جمعے کو دعویٰ کیا کہ اس نے پاکستان کے اندر فوجی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

افغان وزارت دفاع

افغان وزارت نے کہا کہ حملے مقامی وقت کے مطابق  تقریباً صبح 11 بجے کیے گئے۔

گزشتہ چند ماہ میں تعلقات بگڑ گئے ہیں کیونکہ پاکستان کا الزام ہے کہ افغانستان نے دہشت گردوں کو اپنے علاقے سے کارروائی کرنے کی اجازت دی، جسے کابل مسترد کرتا ہے، اگرچہ کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے درمیان سفارتی رابطے جاری ہیں۔

 

دریافت کیجیے
پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
ہنگری:اوربان کا 16 سالہ اقتدار ختم ،ماگیار کو واضح برتری
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں
ایران اور امریک اسلام آباد میں مذاکرات کے ختم ہونے سے قبل معاہدے کے بہت قریب تھے: عراقچی
ٹرمپ نے پوپ لیو پر بھی چڑھائی کر دی: مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیئے
امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دی، تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
ترکیہ: پانچواں انطالیہ ڈپلومیسی فورم عالمی رہنماوں کی میزبانی کے لئے تیار
ترک پراسیکیوٹروں نے نیتن یاہو کے خلاف فردِ جرم تیار کر لی
اسرائیل حزبِ اختلاف: نیتن یاہو ناکام رہے ہیں
عالمی صمود بحری بیڑہ دوبارہ غزہ کے لئے عازمِ سفر