دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ نے پوپ لیو پر بھی چڑھائی کر دی: مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیئے
میں پوپ لیو کا مداح نہیں ہوں۔ میں ایسا پوپ نہیں چاہتا جو یہ سمجھے کہ ایران کا ایٹمی ہتھیار رکھنا کوئی مسئلہ نہیں ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ نے پوپ لیو پر بھی چڑھائی کر دی: مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیئے
پوپ لیو چہاردہم ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں امن کے لیے دعائیہ تقریب اور روزری کی صدارت کر رہے ہیں۔ / Reuters
13 گھنٹے قبل

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیتھولک چرچ کے چودہویں عالمی سربراہ 'پوپ لیو' پر کڑی تنقید کی اور کہا ہے کہ امریکی پوپ کو "انتہا پسند بائیں بازو والوں کی خوشامد کرنا" بند کر دینی چاہیے۔

ٹرمپ کا یہ بیان دنیا کے بااثر ترین مذہبی رہنماؤں میں سے ایک اور کیتھولک چرچ کے عالمی سربراہ  کے خلاف ایک غیر معمولی حملہ ہے۔ اس بیان نے ایران جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی دشمنی کو مزید ہوا دے دی ہے۔

صدر ٹرمپ  نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان  میں کہا ہے کہ "پوپ لیو جرائم کے معاملے میں کمزور اور خارجہ پالیسی میں انتہائی بُرے ہیں۔" اس بیان سے  کچھ ہی دیر بعد اتوار کے روز 'جوائنٹ بیس اینڈریوز' پر ایئر فورس ون سے اترتے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ "میرا نہیں خیال کہ وہ کوئی اچھا کام کر رہے ہیں۔ میں پوپ لیو کا مداح نہیں ہوں۔ میں ایسا پوپ نہیں چاہتا جو یہ سمجھے کہ ایران کا ایٹمی ہتھیار رکھنا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔"

"قادرِ مطلق ہونے کا وہم"

ٹرمپ کا یہ ردعمل پوپ لیو کےگذشتہ ہفتے کے آخر میں جاری کردہ  بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔ بیان میں پوپ لیو  نے کہا تھا کہ امریکہ۔اسرائیل ایران جنگ کو ہوا دینے والا پہلو "قادرِ مطلق ہونے کا وہم" ہے اور میں اس کی مذّمت  کرتا ہوں۔ انہوں نے  سیاسی رہنماؤں سے جنگ روک کر امن مذاکرات کرنے کی اپیل کی تھی۔

پوپ نے سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں شام کی دعا کی صدارت ایک ایسے وقت میں کی جب ایک نازک جنگ بندی کے ماحول کے دوران پاکستان میں   امریکہ۔ ایران بالمشافہ مذاکرات شروع ہوئے تھے۔ اگرچہ امریکی نژاد پوپ نے اپنی دعا میں ریاستہائے متحدہ امریکہ یا ٹرمپ کا نام نہیں لیا لیکن ان کا لہجہ اور پیغام براہِ راست ٹرمپ اور امریکی حکام کو نشانہ بناتا ہوا محسوس ہوا تھا۔

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔ماکرون ملاقات
پاکستان میں 21 گھنٹے کے طویل امریکہ۔ایران مذاکرات بغیر معاہدے کے ختم ہو گئے
امریکی فریق کے غیر معقول مطالبات نے مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہونےدی: ایران ذرائع ابلاغ
اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع
ایران جنگ می امریکی طیارہ نما ڈراون طیاروں کو وسیع پیمانے کا نقصان
اسرائیل کے غزہ کے ایک مہاجر کیمپ پر حملے میں فلسطینی شہری شہید
امریکی خفیہ رپورٹ کے مطابق چین ایران کو دفاعی فضائی نظام فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے
امریکی نائب صدر جے ونس امریکہ-ایران مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گئے
اسرائیل کا دعویٰ: ہم  نے ایران جنگ کے دوران 10,800 ہوائی حملے کیے ہیں
میلانیا ٹرمپ: میرے  جنسی جرائم کے مرتکب جیفری ایپسٹین سے کبھی کوئی تعلقات نہیں رہے
مشرق وسطی میں ایرانی ڈرونز گرانے میں مدد کی ہے:زیلنسکی
اسرائیل انسانیت کے لیے ایک "کینسر ہے": خواجہ آصف
ایرانی سینیئر سفارتکار  امریکہ۔اسرائیل دہشت گرد حملے میں ہلاک
بیلجیئم: جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کیا جائے
ٹرمپ: امریکی فوجیں علاقے میں موجود رہیں گی