مشرق وسطی
3 منٹ پڑھنے
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
مجھے آج یہاں ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے میں اس جگہ کا مالک ہوں۔ میں وزیرِ اعظم پر مسلسل دباؤ ڈال رہا ہوں کہ وہ مزید اقدامات کریں: بن گویر
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
بین گویر کی مسجد اقصیٰ پر یورش علاقائی مذمت کا باعث بنی ہے۔ (تصویر: فائل) / AP
10 گھنٹے قبل

فلسطین اور اردن نے، اسرائیل کے انتہا پسند وزیرِ قومی سلامتی 'اتمار بن گویر' کے مسجدِ اقصیٰ پر اشتعال انگیز دھاوے کی  اور یہودی عبادت گزاروں کو مسجد میں زیادہ سے زیادہ داخلے  کی سہولت  فراہم کرنے کے عزائم  کی، شدید مذمت کی  ہے۔

قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے مسجد کے احاطے میں بنائی گئی ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ "مجھے آج یہاں ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے میں اس جگہ کا مالک ہوں۔ ابھی بہت کچھ کرنا اور بہتر بنانا باقی ہے۔ میں وزیرِ اعظم پر مسلسل دباؤ ڈال رہا ہوں کہ وہ مزید اقدامات کریں۔ ہمیں مزید بلندیوں کی طرف  اور ہمیشہ آگے کی طرف بڑھنا چاہیے"۔

 2022 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے بن گویر کم از کم 16 بار مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا بول چُکا ہے اور وہ اسرائیل میں تیزی سے بڑھتی ہوئی غیر قانونی آباد کاری تحریک کا حصہ ہے۔

فلسطین وزارتِ خارجہ نے بن گویر اور آباد کاروں کے مسجدِ اقصیٰ پر مسلسل دھاووں کی مذمت کی ہے۔ جاری کردہ بیان میں وزارتِ خارجہ نےکہا ہے کہ ان دوروں کا مقصد غیر قانونی آباد کاروں کی دراندازی کو معمول بنانا اور وقت اور جگہ کے اعتبار سے مسجد اور اس کے صحنوں پر تقسیم  کو  مسلّط کرنا ہے۔

وزارت نے متنبہ کیا  ہےکہ یہ اقدامات مقبوضہ مشرقی القدس میں مقّدس اسلامی اور مسیحی مقامات کی بڑھتی ہوئی بے حرمتی، نمازیوں پر پابندیوں اور قدیم شہر میں سخت کنٹرول کے ساتھ بیک وقت شکل میں کئے جا رہے ہیں۔

 فلسطین وزارتِ خارجہ نے مشرقی القدس کی قانونی و تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنے کے تمام اسرائیلی اقدامات اور قوانین کو مسترد کیا اور بین الاقوامی قانون کی رُو سے انہیں  "بے حیثیت" قرار دیا ہے۔

اردن وزارتِ خارجہ نے بھی جاری کردہ بیان میں بن گویر کے اس اقدام کو "مقدس مقام کی بے حرمتی، قابلِ مذمت کشیدگی اور ناقابلِ قبول اشتعال انگیزی" قرار دیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ یہ قدم "حرم الشریف کی تاریخی و قانونی حیثیت کی خلاف ورزی ہے اور اس کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش ہے۔"

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری خلاف ورزیوں اور اس طرح کے اقدامات میں سہولت کاری کو "قطعی طور پر مسترد کیا جاتا  اور اس کی مذمت" کی جاتی ہے۔ اردن نے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدام مسجدِ اقصیٰ کی زمانی اور مکانی  تقسیم کر کے  "نئی حقیقتیں مسلط کرنے کی ایک اشتعال انگیز کوشش" ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔ماکرون ملاقات
پاکستان میں 21 گھنٹے کے طویل امریکہ۔ایران مذاکرات بغیر معاہدے کے ختم ہو گئے
امریکی فریق کے غیر معقول مطالبات نے مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہونےدی: ایران ذرائع ابلاغ
اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع
ایران جنگ می امریکی طیارہ نما ڈراون طیاروں کو وسیع پیمانے کا نقصان
اسرائیل کے غزہ کے ایک مہاجر کیمپ پر حملے میں فلسطینی شہری شہید
امریکی خفیہ رپورٹ کے مطابق چین ایران کو دفاعی فضائی نظام فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے
امریکی نائب صدر جے ونس امریکہ-ایران مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گئے
اسرائیل کا دعویٰ: ہم  نے ایران جنگ کے دوران 10,800 ہوائی حملے کیے ہیں
میلانیا ٹرمپ: میرے  جنسی جرائم کے مرتکب جیفری ایپسٹین سے کبھی کوئی تعلقات نہیں رہے
مشرق وسطی میں ایرانی ڈرونز گرانے میں مدد کی ہے:زیلنسکی
اسرائیل انسانیت کے لیے ایک "کینسر ہے": خواجہ آصف
ایرانی سینیئر سفارتکار  امریکہ۔اسرائیل دہشت گرد حملے میں ہلاک
بیلجیئم: جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کیا جائے
ٹرمپ: امریکی فوجیں علاقے میں موجود رہیں گی