دنیا
2 منٹ پڑھنے
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں
فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ پر ٹرمپ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ اگر کشیدگی مزید بڑھی تو ایران کے پاور پلانٹس اور پانی کی  تنصیبات  کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں
ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں جبکہ اسلام آباد میں امن مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں: رپورٹ / Reuters
13 گھنٹے قبل

دی وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ ،پاکستان میں امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایران پر نئے  فوجی حملوں پر غور کر رہا ہے۔

نائب صدر  جے ڈی وینس اور ان کی وفد نے اسلام آباد میں مذاکرات کی قیادت کی، لیکن بات چیت کسی معاہدے پر ختم نہیں ہوئی۔

اخبار نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیر ایران میں محدودسطح کے  حملے دوبارہ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ  آبنائے ہرمز پر امریکی بحری محاصرہ قائم کرنے پر غور کر رہے تھے۔

فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ پر ٹرمپ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ اگر کشیدگی مزید بڑھی تو ایران کے پاور پلانٹس اور پانی کی  تنصیبات  کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا "لیکن میں یہ کرنانہیں چاہوں گا، یہ ان کا پانی ، نمک کشی کے پلانٹس، ان کے بجلی گھر ہیں، جنہیں  تباہ کرنا بہت  آسان ہے،" تمام آپشنز میز پر موجود ہیں۔

محاصرے کی  حکمتِ عملی

وائٹ ہاؤس کی ترجمان اولیویا ویلز نے کہا ہے کہ صدر "عقلمندی سے تمام متبادلوں پر غور کر رہے ہیں"، انہوں نےآبنائے ہرمز کے بحری محاصرے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے  کہ  "ایرانی بلیک میلنگ" کو ختم کرنے کے لیے  اس چیز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

واشنگٹن کا مطالبہ ہے کہ ایران،  یورینیم کی افزودگی  کے تمام تر منصوبوں کو ختم کرے، تنصیبات کو تحلیل کرے، اور ایک وسیع تر سیکیورٹی فریم ورک قبول کرے۔

یہ محاصرہ ایران کی تیل کی آمدنی کو ختم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جو حکومتی بجٹ کے تقریباً نصف کو تشکیل دیتا  ہے۔

تاہم، اس طریقہ کار میں خطرات بھی موجود ہیں، کیونکہ ایرانی ساحل کے قریب آپریشن کرنے والے امریکی نیوی کے جہاز ڈراون اور میزائل حملوں کا کم انتباہ کے ساتھ سامنا کر سکتے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔ماکرون ملاقات
پاکستان میں 21 گھنٹے کے طویل امریکہ۔ایران مذاکرات بغیر معاہدے کے ختم ہو گئے
امریکی فریق کے غیر معقول مطالبات نے مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہونےدی: ایران ذرائع ابلاغ
اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع
ایران جنگ می امریکی طیارہ نما ڈراون طیاروں کو وسیع پیمانے کا نقصان
اسرائیل کے غزہ کے ایک مہاجر کیمپ پر حملے میں فلسطینی شہری شہید
امریکی خفیہ رپورٹ کے مطابق چین ایران کو دفاعی فضائی نظام فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے
امریکی نائب صدر جے ونس امریکہ-ایران مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گئے
اسرائیل کا دعویٰ: ہم  نے ایران جنگ کے دوران 10,800 ہوائی حملے کیے ہیں
میلانیا ٹرمپ: میرے  جنسی جرائم کے مرتکب جیفری ایپسٹین سے کبھی کوئی تعلقات نہیں رہے
مشرق وسطی میں ایرانی ڈرونز گرانے میں مدد کی ہے:زیلنسکی
اسرائیل انسانیت کے لیے ایک "کینسر ہے": خواجہ آصف
ایرانی سینیئر سفارتکار  امریکہ۔اسرائیل دہشت گرد حملے میں ہلاک
بیلجیئم: جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کیا جائے
ٹرمپ: امریکی فوجیں علاقے میں موجود رہیں گی