مشرق وسطی
4 منٹ پڑھنے
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے
ایران نے امریکی افواج پر شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا، جن میں ایک ہوائی اڈہ، ایک ریلوے اسٹیشن اور دو پل شامل ہیں۔
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے
کویت کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار اور پانی صاف کرنے کے اسٹیشنوں میں سے ایک ایرانی حملے کا نشانہ بنا ہے۔ / AFP

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ساتویں مسلسل رات میں شدت اختیار کر گئی، ایران نے امریکی حملوں میں تین ہلاکتوں کی اطلاع دی اور کویت، بحرین اور اردن میں متعدد امریکی فوجی مقامات پر حملے کیے۔

پاسدارانِ انقلاب نے ہفتے کی صبح کہا کہ آبنائے ہرمز میں دو تیل بردار جہاز "امریکی خفیہ ایجنسیوں" کی ہدایت پر مائنوں سے ٹکرانے کے بعد پھٹ گئے، جس کی امریکی فوج نے تیزی سے تردید کر دی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے سرکاری ٹیلی ویژن پر یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اس اہم سمندری گزرگاہ سے گزرنے کی کوشش کرنی والی چار کشتیوں کو 'روک' دیا ہے۔

دریں اثنا امریکی افواج نے ایران پر ایسے حملوں کی اطلاع دی جو، امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایک بیان کے مطابق، "ایرانی عسکری صلاحیتوں کو کمزور کرنے" کے لیے کیے گئے تھے۔

دشمنوں کے دوبارہ متصادم ہونے کے بعد یہ سب سے بڑی کشیدگی تھی؛ ایران نے امریکی افواج پر شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا، جن میں ایک ہوائی اڈہ، ایک ریلوے اسٹیشن اور دو پل شامل ہیں، اور کہا کہ اس نے خطے بھر میں امریکی اثاثوں کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے بھی ایرانی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی وارننگ دی تھی، مگر جمعہ کو امریکی جانب سے یہ تصدیق نہیں ہوئی کہ امریکی افواج نے ایسا کرنا شروع کر دیا ہے یا نہیں۔

ایران کا انتباہ

ایران کے سپریم لیڈر کے سینئر فوجی مشیر مئیر جنرل محسن رضائی نے کہا کہ اگر امریکی حملے اگلے دو تین دن تک جاری رہے تو تہران وسیع پیمانے پر جارحانہ کارروائیاں دوبارہ شروع کر دے گا۔

ایرانی نیوز ایجنسی IRIB کے مطابق رضائی نے بتایا کہ اب ایران اب خود کو صرف متقابل، عین کے عین جوابات تک محدود نہیں رکھے گا اور کوئی سیاسی سرحد محفوظ نہیں رہے گی۔

جنگ 28 فروری کو امریکی-اسرائیلی مہلک حملوں کے ساتھ شروع ہوئی، جس کے جواب میں ایران نے مؤثر طور پر آبنائے ہرمز کو بند کر دیا، جو دنیا کے بیشتر تیل کی ترسیل کے لیے ایک اہم سمندری گزرگاہ ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA نے ہفتے کو رپورٹ کیا کہ امریکی حملوں میں صوبہ ہرمزگان کے جنوبی حصے میں تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔

ایران کی فوج نے کہا کہ اس نے امریکی حملوں کے جواب میں کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

کویت میں ایرانی فورسز نے ال-عدیری کیمپ میں ایک گولہ بارود کے ڈپو، علی الصالم اڈے میں ہیڈکوارٹر کی عمارتوں اور گولہ بارود کے ڈپوز اور متعدد مواصلاتی پلوں کو نشانہ بنایا۔

سرکاری نشریاتی ادارے نے ٹیلی گرام پر کہا کہ اردن میں الازرق اڈے کے ایندھن کے ٹینکوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

جارح کو سزا دیں

ایرانی وزارتِ توانائی نے گرڈ اسٹیشن پر امریکی حملوں کی وجہ سے لوڈ پڑنے کے بعد کہا کہ شہری بجلی کے استعمال میں کمی کریں اور گرمی کے عروج کے اوقات میں ایئر کنڈیشنرز بند رکھیں — جبکہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت بلند تھا۔

ایرانی فوج نے کہا تھا کہ اگر اس پر حملے ہوئے تو وہ خطے بھر میں انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے گا اور جمعہ کو اس نے وسیع پیمانے پر حملے کیے۔

کویت میں، جہاں تہران نے امریکی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا، وزارتِ توانائی نے کہا  ہےکہ ایک ایرانی حملے نے بجلی اور پانی کے ایک پلانٹ کو نقصان پہنچایا اور صارفین سے کہا گیا کہ وہ بجلی کی بچت کریں۔

کویتی فوج نے کہا کہ جب ایرانی ڈرونز نے اس کے کئی اڈوں اور کیمپس کو ہدف بنایا تو کئی فوجی زخمی ہوئے۔

ایرانی فوج  کا کہنا ہے کہ انہوں نے قطر میں امریکی ریڈار سسٹمز اور فوجی طیاروں کو 'جارح کو سزا دینے' کے لیے نشانہ بنایا، جبکہ دوحہ نے کہا کہ اُس نے ایک میزائل حملہ روک لیا۔

ایرانی فوج نے عمان میں دو امریکی ریڈار سائٹس اور شام میں ال-تنف فوجی اڈے پر حملہ کیا۔ ایک شامی فوجی ذریعے نے حملے کی تردید کی اور امریکی افواج نے کہا کہ وہ اس سال کے اوائل میں اس اڈے سے واپس چلی گئی تھیں۔

ایران کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ جب سے امریکی حملے دوبارہ شروع ہوئے ہیں، کم از کم 38 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔

مصالحہ کاروں نے دونوں فریقین کو مذاکراتی میز پر واپس لانے کی کوشش کی اور چین اور پاکستان نے امریکہ اور ایران سے جنگ بندی اور مذاکرات بحال کرنے کی اپیل کی۔

وسیع تر کشیدگی کے حصے کے طور پر، امریکہ نے دوبارہ سے ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ کر دیا ہے اور ہرمز میں جہازوں پر حملے جاری ہیں؛ برطانیہ کی میرٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی نے جمعہ کو کہا کہ ایک ٹینکر کو عمان کے ساحل کے قریب رات کے وقت کسی پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں گھروں کو آگ لگا دی
ایران نے بندر عباس میں امریکی ڈرون مار گرایا
اسرائیل کا  غزہ پر حملہ، 9 سالہ بچی سمیت 8 فلسطینی ہلاک
امریکی افواج کا جنوبی ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
ایران نے ہرمز بند کر دیا، ہمسایہ ممالک پر حملے
ایران کے سپریم لیڈر نے علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کی عہد کیا
خامنہ ای کی ان کے آبائی شہر مشہد میں تدفین کے وقت انتقام لینے کا قسم کھائی گئی
ایران کے بوشہر کے ایٹمی بجلی گھر کے اردگرد کا علاقہ امریکی حملے کا نشانہ بنا ہے: ریاستی میڈیا
شام دہشتگردی کا حامی ملک نہیں رہا:امریکہ
ایران کا امریکہ کو انتباہ: صرف تہران ہی آبنائے ہرمز کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا مجاز ہے
ایران: مغالطہ آمیز کوشش کا فوری جواب دیا جائیگا
ایران کی طرف سے اسلام آباد فائر بندی مفاہمتِ یادداشت کی خلاف ورزی پر امریکہ کی مذمت
امریکہ  نے ایران پر تازہ حملوں کی لہر شروع کر دی
ایران نے آبنائے ہر،مز میں تجارتی بحری جہازوں پر میزائل داغے: رپورٹ
تہران میں خامنہ ای کی رسمِ جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی
آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات ایران میں شروع، یجوم انتقام لینے کے نعرے بلند کر رہا ہے
آیت اللہ علی خامنہ ای کا  تابوت  تہران پہنچ گیا
اسرائیل نے امریکہ۔ایران معاہدے کو ناکام بنانے کے لیے عراقچی اور قالیباف کو ہدف بنانا چاہا تھا
امریکا اور ایران کے مابین غیر براہ راست مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے:قطر
اسرائیل کی شام پر گولہ باری