امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس سے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ دوسرے مذاکراتی دور کے لیے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کا متوقع دورہ پاکستان منگل کو نہیں ہوگا۔
پریس پول نے عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ "صدر ٹرمپ کے ٹروتھ سوشل سے جاری کردہ اور امریکہ کے ایرانیوں کی طرف سے ایک متفّقہ تجویز کا منتظر ہونے کے الفاظ پر مبنی بیان کی روشنی میں کہا جا سکتا ہے کہ جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان آج نہیں ہوگا"۔
ٹرمپ نے منگل کو جاری کردہ بیان میں کہا تھاکہ پاکستانی عہدیداروں کی درخواست پر واشنگٹن ، تہران کو کسی'متفقّہ تجویز' کی تیاری کی مہلت دینے کے لئے، ایران کے ساتھ جنگ بندی دورانیے میں توسیع کر دے گا ۔
امریکی عہدیداروں کے مطابق اس اعلان سے قبل وینس کی زیرِ قیادت ایک امریکی وفد کے بروز منگل اسلام آباد جانے کی توقع تھی تاکہ ایران کے ساتھ دوسرے دور کی باہمی ملاقاتیں کی جا سکیں۔ تاہم یہ دورہ وائٹ ہاؤس میں اضافی پالیسی اجلاسوں کی وجہ سے مؤخر ہوگیا ہے۔
متوقع امریکہ۔ایران مذاکرات، اس ماہ کے آغاز میں پاکستان میں منعقدہ اور بلانتیجہ ختم ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ ہیں ۔
حالیہ جنگ بندی کا اعلان رواں مہینے کے شروع میں کیا گیا تھا اور وہ بدھ کو ختم ہونے والی تھی۔







