دنیا
2 منٹ پڑھنے
برطانیہ پر پابندی اور اس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے:اسرائیلی وزرا
اسرائیلی وزراء بیزلیل سموٹریچ اور اتمار بن غفیر نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل برطانیہ پر پابندیاں عائد کرے، اس کے سفیر کو ملک بدر کرے اور جزائر فاکلینڈ پر ارجنٹائن کی خودمختاری کو تسلیم کرے
برطانیہ پر پابندی اور اس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے:اسرائیلی وزرا
اسرائیل-برطانیہ / AP

 

برطانیہ کی حکومت کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم غیر قانونی بستیوں کے ساتھ تجارت پر باضابطہ پابندی کے اعلان کی تیاریوں کے دوران، اسرائیلی وزراء بیزلیل سموٹریچ اور اتمار بن غفیر نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل برطانیہ پر پابندیاں عائد کرے، اس کے سفیر کو ملک بدر کرے اور جزائر فاکلینڈ پر ارجنٹائن کی خودمختاری کو تسلیم کرے۔

اسرائیل کے وزیرِ خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر جاری اپنے ایک بیان میں برطانیہ کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ برطانوی سفیر کو آج رات ہی ملک بدر کیا جائے! ہم کسی ایسی یہود مخالف  حکومت کے پیروں تلے کچلے جانے والا پائدان نہیں بنیں گے، سرزمینِ اسرائیل پر برطانوی مینڈیٹ اب ختم ہو چکا ہے۔"

دوسری جانب، اسرائیل کے وزیرِ برائے قومی سلامتی اتمار بن غفیر نے بھی 'ایکس' پر ہسپانوی زبان میں ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم  بن یامین نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ جزائر فاکلینڈ پر ارجنٹائن کے دعوے کو تسلیم کر کے جوابی کارروائی کریں۔

 انہوں نے لکھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ریاستِ اسرائیل واضح طور پر یہ تسلیم کرے کہ 'مالویناس جزائر' ارجنٹائن کا ایک مقبوضہ علاقہ ہے جسے برطانویوں نے ارجنٹائن کے عوام سے زبردستی چھینا تھا۔"

یہ تناؤ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانوی وزیرِ خارجہ ایڈ ملی بینڈ منگل کے روز اراکینِ پارلیمان سے خطاب کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں وہ اسرائیل کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات میں ایک "جامع ردوبدل" کا اعلان کریں گے۔

ان اقدامات کے تحت، عالمی عدالتِ انصاف  کی 2024 کی مشاورتی رائے کے مطابق، مغربی کنارے کی غیر قانونی بستیوں سے آنے والے سامان اور مخصوص خدمات بشمول اشتہارات کی تجارت پر برطانیہ کی جانب سے پابندی عائد کی جائے گی۔

 



 

دریافت کیجیے
ہم پر پابندیاں لگانے سے امریکہ کو زیادہ نقصان ہوگا:ایران
امریکی وفد کی روسی صدر سے ملاقات
اسرائیل کی جنوبی شام پر بمباری
یمنی فوج کا شمالی الجوف میں حوثی فوجی کیمپ پر حملہ
آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد انڈونیشیا کے مرکزی ہوائی اڈے کا آپریشن بند کر دیا گیا
ایران:امریکی حملوں کی مذمت،جوابی کاروائی کی دھمکی
یوکرین: ہم اگلے ہفتے اپنے آپریشن کو صورتحال کے مطابق ڈھال کر روسی ہوائی حدود میں دوبارہ کریں گے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا