شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیرِ اعظم اُنال اُستیل نے اعلان کیا ہےکہ 30 اگست کو گِرنے کے ساحل کے نزدیک ڈوبنے والی کشتی کے حوالے سے تلاش و بچاؤ دوران مزید دو افراد کی لاشیں برآمد ہو گئی ہیں، جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 12 تک ہوگئی ہے۔
اُستیل نے گِرنے بندرگاہ میں اس واقعے کے سلسلے میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سوالات کے جواب دیے۔
اُستیل نے کہا کہ اتوار سے اب تک گِرنے بندرگاہ سے تاشوچو جانے والی بوٹ میں موجود افراد تک پہنچنے کے لیے شمالی قبرص اور ترکیہ کے تمام متعلقہ ادارے تلاش و بچاؤ کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اُستیل نے بتایا کہ تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید دو خواتین کی لاشیں بازیاب ہوئی ہیں اورکل شام کو کی گئی کارروائی کے نتیجے میں دو مزید خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ اس طرح 554 میٹر گہرائی سے نکالی گئی لاشوں کی تعداد چار تک پہنچ گئی ہے۔"
امدادی کارروائیاں جاری رہنے کی نشاندہی کرتے ہوئے اُستیل نے کہا کہ لاپتہ 16 افراد تک پہنچنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جا رہی ہیں۔






















