دنیا
2 منٹ پڑھنے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
مٹی کا تودہ جیانگسی صوبے کےسیچوان علاقےکے ایک گاؤں  میں علی الصبح  گرا، جس کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور مزید خطرات سے بچانے کے لیے مقامی لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ہفتے کی علی الصبح صوبہ جیانگشی کی سویچوان کاؤنٹی میں مٹی کا تودہ گر گیا۔ [فائل فوٹو] / AFP

اطلاع کے مطابق  ہفتے کے روز مشرقی چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور گیارہ لاپتہ ہوگئے، جبکہ طوفانی سائیکلون Saudel کی وجہ سے کئی روز تک ہونے والی زبردست بارش کے بعد تقریباً بارہ گھر متاثر ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ مٹی کا تودہ جیانگسی صوبے کےسیچوان علاقےکے ایک گاؤں  میں علی الصبح  گرا، جس کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور مزید خطرات سے بچانے کے لیے مقامی لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

بیان کے مطابق ایک شخص کی لاش  برآمد ہوئی ہے ، جبکہ دو دیگر کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی شن ہواکے مطابق طوفان Saudel 28 اگست کو شی جیانگ صوبے میں دو بار   ٹکرایا اور جمعرات کوفوجیان صوبے میں ایک موسمی طوفان کی شکل میں تیسری بار اپنا چہرہ نمو دار  کیا۔

شن ہُوا کے مطابق فوجیان میں مقامی حکام نے جمعہ کو کہا کہ کئی روز کی شدید بارش کے بعد متعدد رہائشی لاپتہ ہیں۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ جمعرات  کی دوپہر کو ایک بند تیزی بہاو کی تاب نہ ہوتے ہوئے ٹوٹ گیا ، جس سے دیہات زیرِ آب آ گئے اور رہائشی پھنس گئے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شب تک فوجیان کے ساحلی اور خشکی پر خطرناک قرار دیے گئے علاقوں سے تقریباً 600,000 رہائشیوں کو منتقل کر دیا گیا تھا۔

سرکاری نشریاتی ادارے CCTV کی  فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بعض سڑکیں ندیوں کی طرح بہہ رہی تھیں، جبکہ امدادی کارکنوں نے ہوا سے بھری جانے والی کشتیوں کے ساتھ امدادی کارروائیاں کیں۔

 

دریافت کیجیے
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
ترکیہ: دو تجارتی بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر، 10افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل