مشرق وسطی
3 منٹ پڑھنے
امریکہ-ایران امن معاہدہ طے ہو گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے جنگ کو ختم کرنے کے مقصد سے ایران کی مفاہمت کی یادداشت  پر دستخط کر دیے ہیں۔
امریکہ-ایران امن معاہدہ طے ہو گیا
امریکہ-ایران / Public domain

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے جنگ کو ختم کرنے کے مقصد سے ایران کی مفاہمت کی یادداشت  پر دستخط کر دیے ہیں۔

صدارتی گاڑیوں کے قافلے میں سوار ہونے سے پہلے جب نامہ نگاروں نے ٹرمپ سے اس معاہدے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا  کہ اس پر دستخط ہو گئے ہیں۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایران کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں ممالک کے صدور کے دستخط کے بعد امریکہ کے ساتھ 14 نکات پر مشتمل مفاہمت کی یادداشت کو باقاعدہ حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ایران کی نیم سرکاری مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جمعرات کی صبح بتایا کہ تہران اور واشنگٹن دونوں کی جانب سے دستخط کیے جانے کے بعد "اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت" مکمل طور پر سرکاری شکل اختیار کر چکی ہے۔

بقائی نے کہا کہ اس معاہدے پر ڈیجیٹل طریقے سے دستخط کیے جائیں گے اور انہوں نے تصدیق کی کہ اس یادداشت کے تحت ہونے والے مذاکرات کا مرکز صرف جوہری مسائل اور پابندیوں کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں فریق 60 دنوں تک بات چیت کریں گے، اور اگر مسائل کی پیچیدگی کی وجہ سے ضرورت پڑی تو مذاکرات کے وقت میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بیروت کے جنوبی مضافات پر اسرائیلی حملوں اور ایران کے جوابی کارروائی کے خطرات کے بعد ہونے والے ہنگامی مذاکرات کے نتیجے میں، امریکہ نے بحری ناکہ بندی ختم کرنے کے اپنے وعدوں پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی بحری جہاز "بغیر کسی مسئلے کے" بندرگاہوں پر آ جا رہے ہیں، جو اس بات کی نشانی ہے کہ امریکی وعدوں پر عمل شروع ہو گیا ہے۔

بقائی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایران کے وعدوں پر عمل درآمد اس یادداشت پر دستخط اور اس کے نفاذ کے بعد شروع ہوگا۔

دوسری طرف، ایک امریکی اہلکار نے بھی اناطولیہ  ایجنسی کو تصدیق کی ہے کہ گزشتہ  روز اس مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ 'ایکسپوس'کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محلِ ورسائے میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ رات کے کھانے کے دوران ذاتی طور پر اس معاہدے کی  نقل  پر دستخط کیے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دستخط شدہ معاہدے کی ایک تصویر ایرانی حکام اور ثالثی کرنے والے ممالک کو بھیج دی گئی ہے۔



 

دریافت کیجیے
پوتن کا تمسخر اڑانے والے روسی فنکار اور کارٹونسٹ کا قتل
یوکرین نےسلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
ایران کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ 2-2 سے برابر
شمال مغربی نائجیریا میں مسلح گروہ کے حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک
جنوبی کوریا کا مقامی جنگی طیارہ KF-21 آسمان کی بلندیوں پر
امن معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز سے بلا ٹیکس گزرا جا سکے گا:امریکہ
قابض اسرائیلیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مسجد پر حملہ اور گاڑیوں کو نذر آتش کیا
نئے انقرہ ہوائی اڈے کا افتتاح
یورپی یونین یوکرین اور مالدووا سے رکنی مذاکرات کا آغاز کرے گی
اسلام آباد مفاہمت طے ہو گئی ہے،دستخظ جمعے کو ہونگے:ایران
روسی حملوں میں یوکرین میں 9 افراد ہلاک، کیف کے مشہور کیتھیڈرل میں آگ بھڑک اٹھی
ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے:ٹرمپ
امریکہ۔ایران یاداشتِ مفاہمت کا حتمی مسودہ متعدد مسائل کا احاطہ کرتا ہے
آسٹریلیا نے ورلڈ کپ گروپ ڈی میں ترکیہ کو 2-0 سے شکست دے دی
روس کی تیل اور کیمیائی تنصیبات پر حملے کیے: زیلینسکی