علاقائی حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو کی جانب سے متعدد بڑے شہروں میں حملوں کی لہر دیکھی گئی ہےاور ان حملوں میں یوکرین میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
کیف کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور ٹکاچینکو نے ٹیلیگرام پر کہا کہ 'کیف میں 23 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ افسوسناک طور پر ہلاک شدگان کی تعداد چار تک بڑھ گئی ہے'۔
اس سے قبل،داخلی امور کے وزیر ایگور کلیمینکو نے کہا کہ مشرقی یوکرینی شہر خارکیف میں آگ بجھانے کے دوران 'ریاستی ایمرجنسی سروس کے پانچ ریسکیو کارکن ہلاک ہو گئے'۔
کلیمینکو نے ٹیلیگرام پر لکھا: 'کم از کم مزید 5 زخمی ہوئے'، اور نوٹ کیا کہ یہ جانی و مالی نقصانات ایک بار پھر روسی حملے کے نتیجے میں ہوئے۔
کیف کے کیتھیدرل میں آگ بھڑک اٹھی
شہر کے میئر ویٹالی کلچکو نے پیر کو کہا کہ کیف پیچرسک لاورا کے معروف آرتھوڈوکس کمپلیکس میں واقع ڈورمیشن کیتھیڈرل میں روسی حملوں کے بعد آگ کے شعلے بلندہوئے ۔
انہوں نے ٹیلیگرام پر لکھا: 'ڈورمیشن کیتھیڈرل کی چھت جل رہی ہے'، جبکہ کئی بڑے یوکرینی شہر، بشمول کیف، حملوں کی زد میں تھے۔
علاقے کے گورنر نے پیر کو کہا۔دریں اثنا، ایک یوکرینی ڈراون حملے نے روسی شہر ٹولا ،جو کہ ماسکو کے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے میں تین افراد کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا۔
دمیتری ملیایوف نے ٹیلیگرام پر کہا: 'آج رات، ٹولا شہری ضلع کا رہائشی سیکٹر یو اے وی کے حملے کی زد میں آیا'۔
انہوں نے کہا: ' افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ، ابتدائی معلومات کے مطابق تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ ایک سالہ بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں'۔










