کھیل
2 منٹ پڑھنے
آسٹریلیا نے ورلڈ کپ گروپ ڈی میں ترکیہ کو 2-0 سے شکست دے دی
آسٹریلیا نے کینیڈا کے شہر وینکوور کے بی سی پلیس (BC Place) اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کے اپنے گروپ ڈی  کے میچ میں جوابی حملے کی حکمتِ عملی کی بدولت ترکیہ کو 2-0 سے ہرا کر اپ سیٹ کر دیا ہے
آسٹریلیا نے ورلڈ کپ گروپ ڈی میں ترکیہ کو 2-0 سے شکست دے دی
فیفا ورلڈ کپ 2026 - گروپ ڈی - آسٹریلیا بمقابلہ ترکیہ / Reuters

"آسٹریلیا نے کینیڈا کے شہر وینکوور کے بی سی پلیس (BC Place) اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے اپنے گروپ ڈی  کے میچ میں اپنے منظم دفاع اور جوابی حملے کی حکمتِ عملی کی بدولت ترکیہ کو 2-0 سے ہرا کر اپ سیٹ کر دیا ہے۔

آسٹریلیا نے 27ویں منٹ میں ایک تیز جوابی حملے کے ذریعے برتری حاصل کی، جب نیسٹوری ایرانکونڈا  نے آگے بڑھی ہوئی ترک دفاعی لائن کو چکما دیتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔

 اتوار کے روز ہونے والے اس میچ میں گول کر کے وہ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی طرف سے گول کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔

اگرچہ ترکیہ کا گیند پر کنٹرول زیادہ تھا اور وہ صبر کے ساتھ اپنے حملے تیار کر رہا تھا، لیکن یہ پوزیشن پہلے ہاف میں برابری کا گول کرنے کے لیے کافی ثابت نہ ہوئی۔

دوسرے ہاف کا آغاز بھی اسی طرح ہوا، جہاں ترک ٹیم نے اسکور برابر کرنے کے لیے دباؤ بڑھایا جبکہ آسٹریلیا اپنی معمولی برتری کو محفوظ بنانے کے لیے جوابی حملے کے مواقع تلاش کرتا رہا۔

کونر میٹکالف  نے 75ویں منٹ میں اسی حکمتِ عملی کے تحت آسٹریلیا کی برتری کو دگنا کر دیا، جس میں ایرانکونڈا نے ایک بار پھر تیز جوابی حملے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کرنے میں مدد کی۔

آسٹریلیا کے پانچ رکنی دفاع نے ترک ٹیم کی تمام کوششوں کے لیے ڈی (Box) کو مکمل طور پر بند کر دیا، جسے توڑنا ترکیہ کے لیے ایک کٹھن مرحلہ ثابت ہوا۔

 ترک ٹیم نے میچ کا اختتام 28 شاٹس کے ساتھ کیا جبکہ آسٹریلیا نے صرف 8 شاٹس مارے۔

اس کے نتیجے میں، آسٹریلیا گروپ ٹیبل میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جبکہ ترکیہ پیراگوئے سے اوپر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔"

 

دریافت کیجیے
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی