دنیا
2 منٹ پڑھنے
پیرو: سیاحتی طیارہ گِر گیا، 13 افراد ہلاک
حادثے میں 11 مسافر اور عملے کے 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں: جارجے آندرادے
پیرو: سیاحتی طیارہ گِر گیا، 13 افراد ہلاک
پولیس پیرو میں نازکا لائنز کے اوپر سیاحوں کو لے جانے والی تفریحی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے ملبے کا معائنہ کر رہی ہے۔ / AP

پیرو میں سیاحوں کو لے جانے والا  طیارہ، نازکا شہر کے جوار میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔  حادثے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس میجر جارجے آندرادے نے ہفتے کے روز ملک کے جنوبی حصے میں جائے حادثہ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ "ہماری معلومات کے مطابق 11 مسافر اور عملے کے دو ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔"

نازکا بلدیہ نے فیس بک پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ طیارہ سیاحوں کو نازکا لائنز کے فضائی نظارے کے لیے لے جا رہا تھا۔ یہ وسیع جغرافیائی نقوش صدیوں پہلے پیرو کے مقامی باشندوں نے نازکا کے اردگرد صحرا میں بنائے تھے۔

جانوروں کی شکلوں پر مشتمل یہ نقوش مکمل طور پر صرف ہوائی جہاز سے یا مخصوص مشاہداتی ٹاوروں سے ہی دیکھے جا سکتے ہیں۔

نازکا بلدیہ کے مطابق طیارہ قریبی شہر ایکا سے روانہ ہوا تھا اور اسے پیرو کی فضائی کمپنی ایروڈیانا چلا رہی تھی۔

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق  وہ گزشتہ 14 برسوں سے سیسنا گرینڈ کیراوان طیاروں کے ذریعے نازکا لائنز کے اوپر سیاحتی پروازیں کروا رہی ہے۔

پیرو کے حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا  ہے لیکن ایروڈیانا نے اب تک اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

دریافت کیجیے
کینیڈا:مسجد پر فائرنگ کا واقعہ،ملزمان فرار
ایرانی پاسدارانِ انقلاب: "کویت کے احمد الجابر فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے"
جاپان میں زلزلے سے جانی نقصان 34 ہو گیا، امدادی کام بھر پور طریقے سے جاری
صوبہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے درجنوں افراد لقمہ اجل
افغانستان میں طالبان کے ایک عہدے دار کو ہم نے مارا ہے:داعش
جاپان میں زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی
یوکرین:روسی میزائل حملے میں بچوں سمیت چھ افراد ہلاک
غزہ میں ایک مسجد کو نشانہ بنا کر شہید کرنے کا اسرائیل کا اعتراف
ایران  کے بیانات پر وینیزویلا کا احتجاج،ایرانی سفیر دفتر خارجہ طلب
یورپی یونین کا نیتن یاہو کے خلاف آئی سی سی وارنٹ کے نفاذ کا مطالبہ
یوکرینی ڈراون حملے میں روس کے بیلگورڈ علاقے میں تین افراد ہلاک ۔ حکام
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی کے ماحول میں انتخابات
ایران کی آبنائے ہرمز میں استحکام کی بحالی کے لیے علاقائی تعاون کی اپیل
چین میں اوپر تلے دو زلزلے
فرانس اور اسپین آگ کی لپیٹ میں، صورتحال بے قابو ہو گئی