دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس اور یوکرین کے دوطرفہ رات گئے حملوں میں 2 افراد ہلاک، 9 زخمی
جنوبی وولگوگراد میں ایک یوکرینی ڈرون حملے نے ایندھن اور توانائی کے ایک مرکز اور شہر کے دزیرجنسکی ضلع میں گوداموں میں آگ لگا دی۔
روس اور یوکرین کے دوطرفہ رات گئے حملوں میں 2 افراد ہلاک، 9 زخمی
ڈرونز یوکرین اور روس کے درمیان فضائی جنگ میں مرکزی حیثیت اختیار کر چکے ہیں / روسی وزارتِ دفاع کی پریس سروس / AP

روس اور یوکرین نے ایک دوسرے پر جمعہ کی شب حملے کرنے کا الزام عائد کیا جن میں دو افراد ہلاک اور نو دیگر زخمی ہوئے۔

وولگوگراد کے گورنر اینڈرے بوچاروف نے کہا کہ جنوبی وولگوگراد میں ایک یوکرینی ڈرون حملے نے ایندھن اور توانائی کے ایک مرکز اور شہر کے دزیرجنسکی ضلع میں گوداموں میں آگ لگا دی، جس سے شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

بوچاروف نے روس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میکس پر لکھا ہے کہ "ہنگامی امدادی ٹیمیں اس وقت جائے وقوعہ پر موجود ہیں، اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔"

روس کے آن لائن ریٹیلر وائلڈ بیریز نے حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ وولگوگراد میں اس کے ایک لاجسٹکس سینٹر میں آگ لگی ہوئی ہے۔

کمپنی نے ٹیلی گرام پر کہا کہ"ابتدائی اطلاعات میں جانی نقصان کی رپورٹیں موجود نہیں ہیں," اور بتایا کہ لاجسٹکس آپریشنز کو دیگر تنصیبات  کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ اس نے پورے ملک، الحاق شدہ کریمیا اور بحرِ اسود و بحرِ ازوف کے پانیوں میں جمعہ کی شب 371 یوکرینی ڈرونز کو روکا اور تباہ کیا۔

یوکرین میں، دنیپروپیترووسک علاقائی فوجی انتظامیہ کے سربراہ اولیکساندر ہانژا کے مطابق نیکوپول ضلع میں ایک روسی حملے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

یوکرین فضائیہ نے دعویٰ کیا  ہے کہ اس نے شمالی، جنوبی اور مشرقی یوکرین کے اوپر 195 روسی ڈراون مار گرائے ہیں۔

دریافت کیجیے
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی کے ماحول میں انتخابات
ایران کی آبنائے ہرمز میں استحکام کی بحالی کے لیے علاقائی تعاون کی اپیل
چین میں اوپر تلے دو زلزلے
فرانس اور اسپین آگ کی لپیٹ میں، صورتحال بے قابو ہو گئی
اردن نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد ڈرون مار گرایا
اسرائیل اور لبنان آئندہ ہفتے روم میں ملیں گے
نتن یاہو کے آمد سے قبل مظاہرین کا وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج
اسرائیلی تازہ حملوں میں غزہ میں مزید تین فلسطینی شہید
امریکی شہری امریکہ۔ایران جنگ کو توقع سے زیادہ "چیلنجنگ" مانتے ہیں
فلپائن کے دارالحکومت میں مارکوس کے خطاب سے قبل بم دھماکہ
یورپ میں آتشزدگی کی تباہی، فرانس اور اسپین میں لاکھوں افراد کا انخلا
امریکہ کا جارحانہ موقف سفارت کاری کو  نقصان پہنچا رہا ہے:ایران
ترک وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سربراہ گوتریش کے ساتھ قبرص، شام اور علاقائی امور پر بات چیت
ہمارے فوجی نیتین یاہو حکومت کی غلط پالیسیوں کی قیمت چکا رہےہیں:گولان
یوکرین کے رات گئے روس پر حملے میں دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے