نیا شام
2 منٹ پڑھنے
ترک وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سربراہ گوتریش کے ساتھ قبرص، شام اور علاقائی امور پر بات چیت
گوتریش: 'شام نے جو مظالم  جھیلے  وہ شامی عوام کے جائز مقاصد کے حصول کے عزم کو توڑ نہ سکے'۔
ترک وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سربراہ گوتریش کے ساتھ قبرص، شام اور علاقائی امور پر بات چیت
ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاقان فیدان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ / َAA

ترکیہ کے وزیرِ خارجہ  حاقان فیِدان نے اتوار کو اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کے ساتھ ٹیلی فون پر خطّے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترک سفارتی ذرائع کے مطابق، فیِدان اور گوتیرش نے، اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے دورہ شام اور جزیرہ قبرص کے مجوزہ دورے کے تناظر میں خطّے کی پیش رفت پر بات چیت کی۔

اقوامِ متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اتوار کو کہا کہ اقوامِ متحدہ اس ماہ کے آخر تک شام میں اسرائیلی خلاف ورزیوں پر سلامتی کونسل کو ایک مفصّل رپورٹ پیش کرے گا۔

دمشق میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں گوتیرش نے زور دیا کہ شام کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزیاں 'ناقابلِ قبول' ہیں، انہوں نے اسرائیل پر 1974 کے علیحدگی معاہدے کی پاسداری کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا، 'شام نے جو مظالم  جھیلے  وہ شامی عوام کے جائز مقاصد کے حصول کے عزم کو توڑ نہ سکے۔'

انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ اقوامِ متحدہ کی انسان دوست امداد اس وقت شامی عوام کی ضروریات کا صرف تقریباً 20 فیصد ہی پورا  کرنے کی اہل ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش ہفتے کو دمشق پہنچے جہاں  انہوں نے تین روزہ دورے کے دوران صدر احمد الشرع اور وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی سے ملاقاتیں کیں؛ ان ملاقاتوں میں انہوں نے اقوامِ متحدہ کی شام کی خودمختاری، آزادی اور ارضی سالمیت کے لیے وابستگی کو دہرایا اور بین الاقوامی برادری سے ملک کی بحالی کی حمایت کا مطالبہ کیا۔

اقوامِ متحدہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے قبرص کا دورہ کریں گے۔

ترجمان اسٹیفان دوجارچ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا، 'سیکرٹری جنرل اپنے خیرسگالی مشن اور مسئلہ قبرص کے  حل کے حوالے سے اپنے مضبوط عزم کے تحت 27  تا 29 جولائی قبرص کا دورہ کریں گے۔'

دوجارچ نے نوٹ کیا کہ گوتیرش شمالی قبرصی  ترک جمہوریہ کے صدر طوفان ارحرمان اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے رہنما نیکوس کرسٹوڈولائڈیز سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے  بتایاکہ اقوامِ متحدہ کے سربراہ 'دیگر فریقین' سے بھی ملاقات کریں گے اور امن عمل کو آگے بڑھانے اور جزیرے  میں استحکام کے حق میں جاری  کوششوں پر بات چیت کریں گے، جن میں وہاں تعینات اقوامِ متحدہ امن مشن کے امور بھی شامل ہیں۔

 

دریافت کیجیے
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے