ایشیا
2 منٹ پڑھنے
چین میں آتشبازی کا سامان بنانے والے کارخانےمیں دھماکا، 21 افراد ہلاک
چین کے وسطی صوبے کے ایک آتشبازی  کا سامان بنانے والے  کارخانے میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہو گئے ہیں۔
چین میں آتشبازی کا سامان بنانے والے کارخانےمیں دھماکا، 21 افراد ہلاک
چین / Reuters

چین کے وسطی صوبے کے ایک آتشبازی  کا سامان بنانے والے  کارخانے میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہو گئے ہیں۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شِنہُوا نے کہا کہ یہ دھماکہ پیر کی دوپہر ہونان صوبے کے چانگشا شہر کے ایک آتشبازی کے کارخانے میں ہوا۔

تقریباً 500  امدادی  کارکنوں کو جائے وقوع پر بھیجا گیا، اور خطرناک علاقوں  کو  خالی کرائے جانے کے اقدامات کیے گئے۔

حکام دھماکے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

شِنہُوا کے مطابق، صدر شی جن پِنگ نے لاپتہ افراد کی تلاش اور زخمیوں کو بچانے کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ صدر  نے بعد ازاں نتائج کو مناسب طریقے سے نمٹانے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

 واضح رہے کہ صنعتی حادثات، جن میں آتشبازی کی صنعت بھی شامل ہے چین میں عام ہیں۔

گزشتہ سال ہونان میں ایک اور آتشبازی  کے کارخانے  میں دھماکے  سے  نو افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ  2023 میں شمالی شہر تیانجن میں رہائشی عمارتوں میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں تین افراد جان سے گئے تھے۔

فروری میں ہوبی اور جیانگسو صوبوں میں آتشبازی کی دکانوں میں علیحدہ علیحدہ دھماکوں میں بالترتیب 12 اور 8 افراد ہلاک ہوئے تھے

 

دریافت کیجیے