مقامی میڈیا نے پیر کو اطلاع دی ہے کہ یمن میں حوثی گروپ نے ملک کے مشرقی معاریب میں ایک امریکی MQ-9 ریپر ڈرون گرادیا ۔
ڈیفنس لائن پلیٹ فارم سمیت مقامی میڈیا نے کہا کہ رہائشیوں نےمعاریب شہر کے اوپر زوردار دھماکوں کی آوازیں سنیں اور شہر کے مغرب میں علاقے سے فضائی دفاعی میزائل کے لانچ ہوتے دیکھا، جس کے بعد دو دھماکے سنائی دیے۔
رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں نے مبینہ طور پر امریکی ڈرون اور میزائل کے ٹکڑوں کے صحرا کے علاقے میں بکھرا ہونے پر مبنی فوٹیج کو گردش کرایا ہے۔
ڈیفنس لائن نے کہا کہ گردش میں آنے والی تصویروں میں کم از کم دو AGM-114R9X "Ninja" میزائلوں کے باقیات دکھائی دے رہے ہیں، جو ہیل فائر ہوائی سے زمینی میزائل کا ایک ترمیم شدہ ورژن ہے اور دقیق حملوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
پلیٹ فارم نے مزید کہا کہ ان تصاویر سے تصدیق ہوتی ہے کہ ملبہ ایک امریکی MQ-9 ریپر ڈرون سے متعلق ہے،جسے امریکہ یمن میں نگرانی اور انسداد دہشت گردی کے آپریشنز کے لیے استعمال کرتا ہے۔
اس واقعے کے بارے میں حوثیوں یا امریکی فوج کی جانب سے کوئی تبصرہ موصول نہیں ہوا۔












