یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی ڈرونز اور میزائلوں سے بڑے پیمانے پر حملہ کیا گیا ہے۔
دارالحکومت کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تکاچینکو نے جمعرات کی صبح بتایا کہ گرنے والے ڈرونز کے ملبے نے شہر کے مختلف اضلاع میں عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں رہائشی عمارتیں بھی شامل ہیں۔
غیر سرکاری ٹیلی گرام چینلز نے رہائشی عمارتوں کے کچھ حصوں میں آگ لگنے کی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔
فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
یوکرین کی فضائیہ نے یہ بھی کہا کہ روسی میزائلوں نے ملک کے دیگر خطوں کو بھی نشانہ بنایا، جن میں شمالی یوکرین کے خارکیف سومی اور چرنی ہیو اور وسطی علاقہ پولتاوا شامل ہیں۔
کیف کے میئر ویتالی کلیچسکو نے بھی تصدیق کی کہ دارالحکومت پر روس کا شدید حملہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دارالحکومت دشمن کے شدید حملے کی زد میں ہے۔
کلییچکو نے جمعرات کو بتایا کہ کیف پر ہونے والے حملوں سے ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا اور ایک کار پارکنگ میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔
انہوں نے کہا کہ راکٹ کا ملبہ ایک غیر رہائشی عمارت پر بھی گرا ہے ۔












