مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
دعوی جھوٹا اور مذاکرات ٹرمپ کی خام خیالی ہے :ایران
ٹرمپ کے اس دعوے پر کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے جا رہے ہیں ، رضائی نے ان مذاکرات کو " خیالی" اور اس سے متعلق خبروں کو "جھوٹ" قرار دیا۔
دعوی جھوٹا اور مذاکرات ٹرمپ کی خام خیالی ہے :ایران
محسن رضائی

ایران کی اعلی سلامتی  کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے بارہا پیش کی جانے والی "7 شرائط" کے سامنے ہتھیار ڈال دیں۔

 محسن رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر اپنے اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کا جائزہ لیا۔

رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ نے امریکی حکومت کو پہلے ہی تباہ کر دیا ہے، لیکن واشنگٹن ایک مایوس جواری کی طرح ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔" انہوں نے امریکہ کو "ہار ماننے" کا مشورہ دیا۔

ٹرمپ کے اس دعوے پر کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے جا رہے ہیں ، رضائی نے ان مذاکرات کو " خیالی" اور اس سے متعلق خبروں کو "جھوٹ" قرار دیا۔

رضائی نے مزید کہا کہ  "مغربی ایشیا میں نئے نظام کو مسترد کرنا بند کرو ، اب وقت آ گیا ہے کہ ایران کی طرف سے بارہا پیش کی جانے والی سات شرائط کے سامنے سر تسلیم خم کر دیا جائے۔

اس سے قبل، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے چل رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ یہ عمل جلد ہی کسی نتیجے پر پہنچ جائے گا، اور وہ نہیں سمجھتے کہ کسی نئی فوجی کارروائی کی ضرورت ہے