دنیا
1 منٹ پڑھنے
امریکہ نے ایران کے خلاف ایک نئی فوج بنا لی
ایران کے خلاف آئرن گیٹ (آہنی دروازہ) کے نام سےایک نئی فوج بنائی گئی ہے: بریڈ کوپر
امریکہ نے ایران کے خلاف ایک نئی فوج بنا لی
Illustration show CENTCOM (U.S. Central Command) logo and Iran flag

امریکی سینٹرل کمانڈ 'سینٹ کوم' کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے ایران کے خلاف ایک نئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 سینٹ کوم کے 'ایکس' حساب سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف آئرن گیٹ (آہنی دروازہ) کے نام سےایک نئی فوج بنائی گئی ہے۔

امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں متعین کی گئی یہ نئی ٹاسک فورس، ایران کی، براستہ زمینی  راستوں سے، جدید ہتھیاروں اور دیگر سازوسامان کی نقل و حمل روکنے کے لیے امریکی حکومت کی کوششوں میں معاونت کرے گی۔

یہ ٹاسک فورس امریکی حکومتی اداروں کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کے ذریعے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گی کہ ایران کی بّری سرحدوں اور بحیرۂ کیسپین کے راستے ،جدید اسلحہ نظاموں، دوہرے استعمال کی ٹیکنالوجیوں، پابندیوں کے دائرے میں آنے والے سازوسامان اور غیر قانونی ذرائع آمدنی کی، نقل و حمل نہ ہو۔

دریافت کیجیے