مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
نیتین یاہو کے ساتھ مخلوط حکومت کےقیام کا ارادہ معدوم ہے: یائر لاپید
امریکی انتخابات کے نتائج کا نیتن یاہو اور اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کے تناظر میں جائزہ لیتے ہوئے اسرائیلی اپوزیشن رہنماؤں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ امریکہ میں یہ حمایت اب انتخابات میں ہارنے کی وجہ بن چکی ہے
نیتین یاہو کے ساتھ مخلوط حکومت کےقیام کا ارادہ معدوم ہے: یائر لاپید
یائر لاپید

اسرائیلی اپوزیشن سیاست دانوں نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے بعد، جن میں ڈیموکریٹس نے کامیابی حاصل کی ہے، اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو مزید اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔

امریکی انتخابات کے نتائج کا نیتن یاہو اور اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کے تناظر میں جائزہ لیتے ہوئے اسرائیلی اپوزیشن رہنماؤں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ امریکہ میں یہ حمایت اب انتخابات میں ہارنے کی وجہ بن چکی ہے۔

اپوزیشن کی جماعت "ٹوگیدر لسٹ کے رہنماؤں میں سے ایک اور اسرائیل کے سابق وزیرِ اعظم یائر لاپید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر جاری ایک بیان میں کہا کہ امریکہ میں انتخابی نتائج کے بعد نیتن یاہو کے ساتھ متحدہ حکومت کا امکان اب مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔

لاپید نے مزید کہا کہ اسرائیل انہیں وزیرِ اعظم رہنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ یہ ہماری سلامتی   اور  جمہوریت کو خطرے میں ڈالتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر ہمیں تباہ کر دیتا ہے۔

ڈیموکریٹس پارٹی کے رہنما یائر گولان نے بھی اپنے ایکس  اکاؤنٹ پر لکھا کہ  "امریکہ کے  وسط مدتی انتخابی نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ نیتن یاہو ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز دونوں کی نظر میں کتنی نقصان دہ شخصیت بن چکے ہیں۔"

گولان نے کہا کہ ان کے پاس ضائع کرنے کے لیے وقت نہیں ہے اور انہیں ایک متبادل حکومت قائم کرنی چاہیے۔

امریکی وسط مدتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق، ڈیموکریٹس نے سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان دونوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  زیرقیادت ریپبلکن پارٹی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
"موراسو" طوفان بھارت کی جانب،مکینوں کی نقل مکانی
کواڈ  اجلاس: باہمی روابط بڑھانے  پر غور
ایران کی باقی تنصیبات 10 منٹ میں تباہ کر سکتے ہیں:ٹرمپ
شمالی کوریا : کلسٹر بموں کی صلاحیتوں کا جائزہ
کرپٹو کی چوری میں شمالی کوریا کا ہاتھ ہے:امریکہ
دشمن نے دوبارہ جارحیت کی تو جواب شدید ہوگا:خامنہ آئی
گاڈی آئزنکوٹ کی لاپید سے ملاقات،اتحادی حکومت بنانے پر غور
بحیرہ اسود کی سلامتی بحال رکھنے کےلیے کوششیں جاری ہیں:ایرداون
امریکہ کی جانب سے 150 سے زائد افغان مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجنے کا منصوبہ بنانے کا دعویٰ
ترکیہ اور قازقستان کی باہمی تجارت  ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی
ترکیہ نے فریدون سینرلی اولو کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا
اسرائیلی فوج نے مذاکرات جاری ہونے کے وقت جنوبی لبنان میں مکانات کو مسمار کیا اور قصبوں پر بمباری کی
چین: ہم، جی 20 اجلاسوں میں جنوبی افریقہ کی شرکت کے دوام کی حمایت کرتے ہیں
صدر اردوعان کا تحریر کردہ مضمون عالمِ ترک کے ذرائع ابلاغ میں
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور گرفتاروں کی لپیٹ میں