مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ہم پر حملوں میں ملوث 5 عرب ریاستیں معاوضہ ادا کریں:ایران
ایران نے پانچ عرب ممالک سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے، جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور اردن شامل ہیں، اور ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایران پر امریکی-اسرائیلی حملوں میں شریک تھے
ہم پر حملوں میں ملوث 5 عرب ریاستیں معاوضہ ادا کریں:ایران
ایران / Reuters Archive
6 گھنٹے قبل

ایران نے پانچ عرب ممالک سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے، جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور اردن شامل ہیں، اور ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایران پر امریکی-اسرائیلی حملوں میں شریک تھے۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر جمال فارس الرویعی کے نام ایک خط میں، ایران کے اقوام متحدہ میں نمائندے امیر سعید ایروانی نے دعویٰ کیا کہ ان ریاستوں نے مبینہ طور پر ایران کے خلاف امریکی-اسرائیلی حملوں کو ممکن بنا کر اپنی "بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی" کی ہے۔

انہوں نے کہا  کہ نتیجتاً انہیں ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے اور جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا معاوضہ ادا کرنا چاہیے ۔

خطے میں دشمنی میں اضافہ اس وقت ہوا جب 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف مشترکہ حملے کیے تھے ۔

تہران نے اسرائیل، عراق، اردن اور خلیجی ممالک جن میں امریکی فوجی اثاثے موجود ہیں ان  حملے کیے جس کے باعث پورے خطے میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

 ایرانی اور امریکی وفود نے اتوار کی صبح اسلام آباد میں 21 گھنٹے طویل مذاکرات مکمل کیے، تاہم کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔

دریافت کیجیے
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں
ایران اور امریک اسلام آباد میں مذاکرات کے ختم ہونے سے قبل معاہدے کے بہت قریب تھے: عراقچی
ٹرمپ نے پوپ لیو پر بھی چڑھائی کر دی: مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیئے
امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دی، تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
ترکیہ: پانچواں انطالیہ ڈپلومیسی فورم عالمی رہنماوں کی میزبانی کے لئے تیار
ترک پراسیکیوٹروں نے نیتن یاہو کے خلاف فردِ جرم تیار کر لی
اسرائیل حزبِ اختلاف: نیتن یاہو ناکام رہے ہیں
عالمی صمود بحری بیڑہ دوبارہ غزہ کے لئے عازمِ سفر
ترکیہ: اردوعان۔ماکرون ملاقات
پاکستان میں 21 گھنٹے کے طویل امریکہ۔ایران مذاکرات بغیر معاہدے کے ختم ہو گئے
امریکی فریق کے غیر معقول مطالبات نے مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہونےدی: ایران ذرائع ابلاغ
اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع
ایران جنگ می امریکی طیارہ نما ڈراون طیاروں کو وسیع پیمانے کا نقصان
اسرائیل کے غزہ کے ایک مہاجر کیمپ پر حملے میں فلسطینی شہری شہید