ایشیا
2 منٹ پڑھنے
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
وزیرِ پانی سی آر پاٹل نے بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ یہ یقینی ہے کہ آنے والے سالوں میں پاکستان کو پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں جائے گا
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
بھارت -پاکستان / Reuters

بھارت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے کہ   ہمسایہ ملک پاکستان میں "پانی کا ایک قطرہ بھی" نہ جائے۔

یہ بات بھارت کے وزیرِ پانی نے نئی دہلی کی جانب سے گزشتہ سال ایک بڑے معاہدے کو معطل کرنے کے بعد کہی ہے۔

پاکستان اس سے قبل کہہ چکا ہے کہ وہ سرحد پار سے آنے والے پانی کے بہاؤ کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو "اعلانِ جنگ" سمجھے گا، اور اس کا کہنا ہے کہ 1960 کا سندھ طاس معاہدہ اب بھی نافذ العمل ہے کیونکہ اس سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے۔

وزیرِ پانی سی آر پاٹل نے بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ یہ یقینی ہے کہ آنے والے سالوں میں پاکستان کو پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں جائے گا۔"

پاٹل نے ہندی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی "ہدایات" کے بعد بھارت اس پر " کام کر رہا ہے۔

یہ معاہدہ چھ دریاؤں کے پانی کے استعمال کو کنٹرول کرتا ہے جن کا منبع تو بھارت میں ہے لیکن وہ سندھ طاس کے حصے کے طور پر پاکستان میں بہتے ہیں، یہ ایک ایسا ذریعہ ہے جس پر کروڑوں لوگ انحصار کرتے ہیں۔

دریائے سندھ بھارت اور پاکستان کے درمیان متنازع، مسلم اکثریتی خطے کشمیر میں انتہائی حساس سرحدی خطوط سے گزرتا ہے، یہ ہمالیائی علاقہ ہے جس پر دونوں ممالک مکمل ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔

بھارت نے مئی 2025 میں کہا تھا کہ اس نے کشمیر کے بھارتی حصے میں سیاحوں پر ہونے والے ایک مہلک حملے کا الزام اسلام آباد پر لگانے کے بعد سندھ طاس معاہدے کی اپنی رکنیت معطل کر دی ہے جبکہ  پاکستان نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

اس مہینے کے شروع میں، پاکستان نے بھارت پر پانی کو "ہتھیار" کے طور پر استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا، یہ الزام نئی دہلی کی جانب سے دریائے چناب کے اس حصے پر دو منصوبوں کے اعلان کے بعد سامنے آیا تھا جو اس کے کنٹرول میں ہے۔

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے