ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے بدھ کے روز شمال مغربی شام کے صوبہ ادلب میں جنگی باقیات جمع کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ایک گودام میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لیے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں سرمدہ ضلع میں ہونے والے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں ادلب کے ضلع سرمدہ میں واقع ایک اسلحہ گودام میں 9 ستمبر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرا دکھ ہوا ہے۔
ہم اس المناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے اللہ سے رحمت کی دعا کرتے ہیں اور ان کے لواحقین اور شامی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
شامی حکام نے بتایا ہے کہ اس دھماکے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔




















