ترکیہ کی دفاعی کمپنی 'بائیکار' نے فرغانی پروگرام کے تحت اپنا چھٹا سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا ہے۔
بائیکار کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسپیس ایکس کے مشن 'بینڈ ویگن-5' کے تحت خلاء میں بھیجا گیا سیٹلائٹ، راکٹ فائر سے تقریباً 63 منٹ بعد، ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 7 منٹ پر کامیابی سے لانچ وہیکل سے الگ ہوگیا اور 590 کلومیٹر کی بلندی پر اپنی مقررہ مدار میں پہنچ گیا ہے۔
اس سیٹلائٹ کو ،بائیکار کے انتظامی بورڈ کے چیئرمین اور ٹیکنالوجی کے سربراہ سلجوق بائراکتار کی قائم کردہ ،'فرغانی خلائی ٹیکنالوجیز' (Fergani Uzay Teknolojileri) نے مقامی انجینئرنگ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر تیار کیا ہے۔
کمپنی نےکہا ہے کہ FRG-100D4 میں، بمقابلہ اپنے سابقہ سیٹلائٹوں کے، متعدد تکنیکی بہتریاں کی گئی ہیں۔
سیٹلائٹ میں فرغانی کے مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کردہ اہم اجزاء استعمال کیے گئے ہیں۔ اِن اجزاء میں ری ایکشن وہیل، مقناطیسی ٹارک راڈ، مقناطیس پیما، جمودی پیمائشی یونٹ (IMU)، عالمی نیویگیشن سیٹلائٹ نظام کا ریسیور (GNSS)، سمت تبدیل کرنے کے اہل شمسی پینل، بیٹری پیک، ری جنریٹو موڈیم اور فیزڈ۔اَرے اینٹینا شامل ہیں۔
علاوہ ازیں سیٹلائٹ میں، مستقبل کے جدید خلائی مشنوں کی انجام دہی کے لیے، مصنوعی ذہانت سے لیس ایک کمپیوٹر بھی نصب کیا گیا ہے۔




















