دنیا
1 منٹ پڑھنے
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
روسی سرکاری میڈیا کے مطابق، بدھ کے روز روس کے وسطی علاقے یکاترنبرگ  کے قریب ایک گاڑی میں ہونے والے دھماکے میں روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی ہو گئے ہیں
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
روس / AFP

روسی سرکاری میڈیا کے مطابق، بدھ کے روز روس کے وسطی علاقے یکاترنبرگ  کے قریب ایک گاڑی میں ہونے والے دھماکے میں روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تاس نیوز ایجنسی نے ہنگامی خدمات کے حوالے سے بتایا ہے کہ اورال ڈرون زاوود کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ولادیمیر ٹکاچک  کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔

ایک ہنگامی اہلکار نے تاس کو بتایا کہ ان کی حالت تشویشناک ہے اور وہ آئی سی یو میں ہیں۔

 ڈاکٹر ان کی زندگی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دھماکے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے، اور روسی حکام نے اس بات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا  اور نہ ہی اس کا ذمہ دار یوکرین کو ٹھہرایا ہے۔

یورال ڈرون زاوود تیار کرتی ہے جس میں روسی افواج کی طرف سے استعمال ہونے والا 'اوپیر'  نامی فرسٹ پرسن ویو  ڈرون بھی شامل ہے۔

جنگ کے آغاز کے بعد سے، کئی اعلیٰ روسی فوجی حکام اور روس کی دفاعی صنعت سے وابستہ افراد دھماکوں اور دیگر حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں جن کا الزام ماسکو اکثر یوکرین پر لگاتا رہا ہے۔



 

دریافت کیجیے
گوئٹے مالا: فیوگو آتش فشاں میں دھماکے
روسی علاقوں پر یوکرینی ڈراونز کی بارش، ماسکو پر حملے میں پانچ افراد ہلاک
نتن یاہو غزہ میں جنگ بندی یا ٹرمپ کے منصوبے کے تحت انخلاء کو مسترد کرتے ہیں: رپورٹ
امریکہ: 65,000 سے زیادہ شہری اپنے گھروں سے نکال گئے
شمالی کوریا: امریکہ اور اس کے اتحادی ایشیا-پیسیفک میں 'نئے سیکیورٹی بحران' کو ہوا دے رہے ہیں
ترکیہ خفیہ سروس کے چیف کی غزہ امن منصوبے پر بحث کرنے کے لیے حماس کے رہنما سے ملاقات
اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں جولائی میں 2,256 حملے کیے
آسٹریلیا: ایچ فائیو برڈ فلو کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پرندے ہلاک
ایران: عمان کے ساتھ مذاکرات آبنائے ہرمز  سے بحری آمدروفت کے موضوع پر مرکوز ہیں
اسد اقتدار کا خاتمہ شام سمیت خطے کےلیے ناگزیر تھا: احمد الشراع
یوکرین اور روس کے مابین حملوں میں شدت آگئی،متعدد ہلاکتیں
مصر میں  5.3 شدت کا زلزلہ،عوام میں خوف و ہراس
گیس پروم: یورپی گیس ذخائر میں کمی، ترسیل کے عمل کو خطرات س دو چار کر رہی ہے
ترکیہ وزارت خارجہ: نیتن یاہو کا مقصد علاقے میں امن و استحکام قائم کرنے میں رکاوٹ ڈالنا ہے
امید ہے معاہدہ طے پا جائے گا: ٹرمپ