غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
نتن یاہو غزہ میں جنگ بندی یا ٹرمپ کے منصوبے کے تحت انخلاء کو مسترد کرتے ہیں: رپورٹ
اسرائیلی وزیر اعظم نے نکولائی میلادینوف کو بتایا ہے کہ اسرائیل نہ تو فوجی آپریشن کو روکے گا اور نہ ہی غزہ سے انخلا کرے گا۔
نتن یاہو غزہ میں جنگ بندی یا ٹرمپ کے منصوبے کے تحت انخلاء کو مسترد کرتے ہیں: رپورٹ
فائل: "اسرائیل غزہ میں اپنے زیرِ کنٹرول علاقوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا، اور نہ ہی جنگ بندی کرے گا،" نتن یاہو نے ملادینوف سے کہا۔ / رائٹرز

پیر کو اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ  اسرائیلی وزیرِ اعظم  نتن یاہو نے امن بورڈ سے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ سے جنگ بندی یا انخلا کو مسترد کرتے ہیں۔

روزنامہ 'اسرائیل ہیوم' نے نام  ظاہر نہ کرنے والے ایک  اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے  کہ نتن یاہو نے پیر کے روز غزہ بورڈ  کے سربراہ نِکولائے ملادینوف کو  اپنے اس موقف سے آگاہی کرائی ہے۔

اخبار کے مطابق نتن یاہو نے ملادینوف سے کہا: "اسرائیل غزہ میں اپنے کنٹرول کردہ مقامات سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور نہ ہی جنگ بندی کرے گا۔"

انہوں نے دعویٰ کیا: "حماس اپنی عسکری استعداد  کو دوبارہ  سے بڑھا رہا  ہے اور یہ اسرائیلی فوج اور غزہ کے اطراف کے آبادیاتی علاقوں کے لیے براہِ راست خطرہ ہے۔"

روزنامہ نے کہا کہ اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل نے اس سے پیشتر  نتن یاہو کے غزہ جنگ بندی روڈ میپ کی شرائط کے بارے میں تمام تحفظات امن بورڈ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم تک پہنچا دیے تھے۔

جمعہ کو امن بورڈ نے ایک مسودہ معاہدہ جاری کیا جس میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے اگلے مرحلے کے لیے اصول اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیل شامل  تھی، جن میں علاقے میں سکیورٹی، انتظامی اور عبوری بندوبست کے ساتھ ساتھ  ایک مجوزہ سیاسی راستے کو بھی جگہ دی گئی تھی۔

اسی پس منظر میں، حماس نے کہا کہ وہ امن بورڈ کے نِکولائے ملادینوف اور ثالثوں کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کے حوالے سے حاصل ہونے والی سمجھوتوں پر "واضح اور باضابطہ جواب" کا انتظار کر رہی ہے۔

حماس کے ایک سینئر ذرائع نے گروپ کے ٹیلی گرام چینل پر ایک بیان میں کہا: "حماس اور فلسطینی فصائل اس بات کے پابند رہیں گے جو دوسرے مرحلے کے نفاذ کے بارے میں طے پایا تھا۔"

جمعہ کو امن بورڈ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے کے نفاذ کے لیے ایک معاہدے کا اعلان کیا، جس میں بورڈ نے کہا کہ حماس نے ایک مفصل روڈ میپ قبول کر لیا ہے۔

دوسری جانب، اسرائیلی نشریاتی ادارے 'قآن' نے اطلاع دی ہے  کہ اسرائیلی فوج نے 15 نکاتی فریم ورک کے حوالے سے تین سرخ حدود طے کر رکھی ہیں۔

اس ادارے کے مطابق، سینئر اسرائیلی فوجی حکام کی توقع ہے کہ وہ یہ مطالبات بدھ کو چیف آف اسٹاف ایئل زامیر کے ساتھ ہونے والی ایک بحث میں پیش کریں گے۔

ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق پہلے نکتے میں غزہ میں "خطرات کو ختم کرنے کے لیے مکمل کارروائی کی آزادی" کا مطالبہ شامل ہے۔

اسی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ میں ہتھیاروں پر کنٹرول کا بھی مطالبہ کر رہی ہے۔

فوج نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی بھی جزوی یا بتدریج انخلا کی مخالفت کرتی ہے "جب تک کہ حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح نہ کیا جائے۔"

فوج کے مطالبات سیاسی قیادت کو پیش کیے جائیں گے، جنہیں ان کے بارے میں فیصلے کرنے ہوں گے۔

اسرائیل نے اکتوبر 2023 سے غزہ پر اپنی نسل کشی کی جنگ میں 73,000 سے زیادہ افراد کو ہلاک اور 174,000 سے زائد کو زخمی کیا ہے۔

اگرچہ 10 اکتوبر 2025 سے نافذ العمل جنگ بندی معاہدہ ہے، غزہ کی فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل نے علاقے بھر میں اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن میں 1,250 فلسطینی ہلاک اور 4,110 زخمی ہوئے۔

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے