سیاست
2 منٹ پڑھنے
کیف اور ماسکو نے الگ الگ فائر بندی کی پیشکش کے دوران روسی حملوں میں 21 یوکرینی شہری ہلاک
منگل کے روز زاپوریا، کراماتورسک اوردنیپرو شہروں کو نشانہ بنانے والے حملے ، یوکرینی جنگ بندی  کی پیشکش سے چند گھنٹے قبل ہوئے۔
کیف اور ماسکو  نے الگ الگ فائر بندی کی پیشکش کے دوران روسی حملوں میں 21 یوکرینی شہری ہلاک
مجوزہ جنگ بندی سے عین قبل ہلاکت خیز حملوں نے یوکرینی شہروں کو لرزا دیا۔ / Reuters

حکام کے مطابق روسی حملوں میں یوکرین کے مختلف شہروں میں 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ماسکو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے اس وقت ہوئے ہیں جب ہم نے 9 مئی کی فوجی پریڈ کے دن فائر بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

منگل کے روز زاپوریا، کراماتورسک اوردنیپرو شہروں کو نشانہ بنانے والے حملے ، یوکرینی جنگ بندی  کی پیشکش سے چند گھنٹے قبل ہوئے۔

زاپوریا میں ایک حملے میں 12 افراد ہلاک ہوئے، جسے زیلنسکی نے ' فوجی جواز  سے مکمل طور پر عاری ' قرار دیا۔

ان  حملوں میں کم از کم 70 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں عہدہ داروں نے چند ہفتوں میں  مہلک ترین حملے  قرار دیا ہے۔

منگل  کی رات گئے، حملوں میں دنیپرو پر  چار شہری ، جبکہ کراماتورسک کے مرکز  میں  پانچ شہری  ہلاک ہوئے۔

جنگ بندی کے درمیان حملے

تشدد کے درمیان، زیلنسکی کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق  نصف شب سے  نافذ العمل ہو گئی۔

یہ جنگ بندی روس کی جانب سے اعلان کردہ 8 تا9 مئی  یومِ فتح  کی جنگ بندی سے دو دن قبل شروع ہوئی۔

زیلنسکی نے 6 مئی کی جنگ بندی کا اعلان اس لیے کیا  کہ 'انسانی جان کسی بھی یادگاری تقریب سے کہیں زیادہ قیمتی ہے'۔

انہوں نے روس کی یہ درخواست مسترد کر دی کہ دوسری جنگ عظیم کی فتح کی یادگاری تقریبات کے دوران جنگ بندی ہو، کہا: 'ہمیں ہر دن خاموشی چاہیے۔۔۔ صرف چند گھنٹوں کے لیے "تقریبات" کے لیے نہیں'۔

جبکہ ماسکو نے 8-9 مئی کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا، روسی وزارتِ دفاع نے خبردار کیا کہ وہ سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے 'ضروری تمام' اقدامات کرے گی اور اگر تقریبات میں خلل ڈالا گیا تو 'بڑی' جوابی میزائل کارروائی ہو گی۔

یوکرین کے صدارتی دفتر کے کیریلو بودانووف نے منگل کو کہا کہ کیف کی جنگ بندی 'امن کی حقیقی خواہش' کی عکاس ہے۔

دریں اثنا، روس کی درخواست پر امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف سے فون پر بات کی تاکہ تعلقات اور جنگ پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

دریافت کیجیے
ایران: امریکی فوج کو نشانہ بنایا جائے گا
ہسپانوی وزیر اعظم سانچیز،طیارے میں فنی خرابی کے باعث انقرہ میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد روانہ
پاک-ایران وزرائے خارجہ کا رابطہ،مذاکراتی بحالی پر غور
امریکہ فوجی مداخلت کے لیے بہانے تلاش کر رہا ہے: کیوبا
امریکہ، جرمنی کا 'اہم ترین ساجھے دار' ہے: مرز
امریکی جہاز ہرمز میں غیر جانبدار جہازوں کو اسکورٹ کریں گے:ٹرمپ
امریکہ نے ایرانی جہاز بمعہ عملے پاکستان کے حوالے کر دیا
ایران نے امریکہ کو 1 ماہ کا الٹی میٹم دے دیا
جرمنی میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم ہو سکتی ہے:ٹرمپ
یورپ اسرائیل کی معاونت بند کرے:اقوام متحدہ رپورٹر
اسرائیلی کابینہ کا اجلاس،نسل کشی کے دوبارہ آغاز پر غور ہوگا
ٹرمپ کے آٹو ٹیرف میں اضافے سے جرمن معیشت کو تقریباً 18 بلین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے: رپورٹ
امریکہ نے اسرائیل، امارات، کویت اور قطر کو 8.6 بلین ڈالر کے ہتھیار  فروخت کرنے کی منظوری دے دی
روسی حملے میں کیف کے خرسون شہر میں دو افراد ہلاک
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک مناسڑ اور نن مکتب کو مسمار کر دیا