ترکیہ
1 منٹ پڑھنے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس میں شامل کیا ہے"
صدر رجب طیب ایردوان نے اسٹنبول ہوائی اڈے کے چوتھے رن وے اور اضافی سرمایہ کاری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
اردوغان: "ہم نے ترکی کو دنیا کے سب سے وسیع فلائٹ نیٹ ورک کے حامل ممالک میں سے ایک بنا دیا ہے۔"

صدر ایردوان کا کہنا ہے  جب انہوں نے  2002 میں  وزراتِ عظمی کا عہدہ سنبھالا تھا  تو فعال ہوائی اڈوں کی تعداد 26 تھی اور آج  یہ تعداد  58 تک  جا پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا: "ہم نے ترکیہ کو دنیا کے وسیع  ترین فضائی   نیٹ  ورک  کے حامل ممالک میں سے ایک بنا دیا ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ صرف استنبول میں ہوابازی کے شعبے کی مد میں 604.4 بلین لیرےسمیت، نقل و حمل اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں موجودہ قیمتوں کے حساب سے مجموعی طور پر 2.12 ٹریلین لیرےکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

ترک صدر نے کہا: "2026 کے پہلے آٹھ ماہ میں پورے ملک میں ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 167.5 ملین سے تجاوز کر گئی، جو ہماری آبادی کے لگ بھگ دو گنا کے برابر ہے۔"

ایردوان نے کہا: "ہمارا  ہدف جمہوریہ ترکیہ  کو سرمایہ کاریوں، تعمیرات اور خدمات کے ذریعے  ترقی سے ہمکنار کرنا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہماری جانب سے خدمت میں لایا جانے والا چوتھا مرکزی رن وے اور اضافی سرمایہ کاری،  استنبول ہوائی اڈے، جو کہ  عالمی   رابطوں  میں دنیا میں سرِ فہرست ہے، کو کافی زیادہ تقویت ملے گی۔"

 

دریافت کیجیے
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے
"دینے کےلیے کچھ نہیں بچا"میں فٹ بال چھوڑ رہا ہوں:میسی
لاس اینجلس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں تین افراد ہلاک
حماس کی رفح بریگیڈ کا کمانڈر مارا گیا ہے:اسرائیل
امریکہ اور شام کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی پر مذاکرات