سیاست
3 منٹ پڑھنے
امریکا اور ونیزویلا کے درمیان 'دنیا کے بڑے ترین تیل معاہدے' طے
صدر ٹرمپ: مادورو کے بعد کے قارا قاس کے ساتھ معاہدے سے امریکا کو 65 بلین بیرل کے ثابت شدہ تیل ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل ہوگا، جبکہ عبوری لیڈر ڈیلسی رودریگز نے "100 بلین ڈالر سے زائد" کی ممکنہ سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا ہے۔
امریکا اور ونیزویلا کے درمیان 'دنیا کے بڑے ترین تیل معاہدے' طے
وینزویلا کی عبوری صدر روڈریگز اور امریکی وزیر توانائی رائٹ تیل کی تنصیبات کا دورہ کر رہے ہیں۔ / Reuters Archive

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ نے وینزویلا کے ساتھ ایک بڑا تیل معاہدہ کر لیا ہے۔

ٹرمپ نے جمعہ کو ٹروتھ سوشل پر اپنی ٹویٹ میں  لکھا ہے کہ " امریکہ نے وینزویلا کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے، جو دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ ہے!''

انہوں نے کہا کہ"میری ہدایت پر، وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ، وینزویلا کی انتہائی معزز عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز کے ساتھ قریبی تعاون میں، اور نجی کاروبار کے اشتراک کے ذریعے، وینزویلا کے ثابت شدہ تیل کے ذخائر میں سے 65 ارب سے زائد بیرل پر امریکی اکثریتی کنٹرول کو یقینی بناتے ہوئے، امریکی ٹیکس دہندہ پر کوئی  بوجھ ڈالے بغیر یہ معاہدہ  طے پایا  ہے۔"

ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ امریکی تیل کے ذخائر کو دو گنا سے بھی زیادہ کر دے گا۔

قاراقاس نے بعد ازاں اس سودے کی تصدیق کی۔

عبوری رہنما ڈیلسی روڈریگز نے سوشل میڈیا پر اس "تاریخی" معاہدے کو سراہتے ہوئے لکھا کہ اس کا ہمارے ملک کی ازسرِ نو  تعمیر  پر اہم اثر ہوگا اور ممکنہ سرمایہ کاری کو 100 ارب ڈالر  سے زائد اور ریاست کے لیے ٹیکس کی صورت میں 209 ارب  ڈالر سے زائد آمدنی قرار دیا۔

جنوری میں جب امریکہ نے سابق صدر نکولس مادورو کو برطرف اور اقتدار سے ہٹایا تو واشنگٹن امریکی ریفائنریز کے لیے وینزویلا کے خام تیل کا مستحکم بہاؤ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ او پیک کے اس ملک کی زوال پذیر توانائی صنعت میں امریکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے، جو اس وقت یومیہ  تقریباً 1.25 ملین بیرل خام تیل   پیدا کرتی ہیں۔

امریکہ اپنے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو یعنی تیل کے محفوظ ذخیرے کو دوبارہ بھرنے کے حل تلاش کر رہا ہے، جن میں امریکی پیدا کنندگان کے ساتھ خام تیل کے مبادلے کے امکانات بھی شامل ہیں۔

امریکہ اسے بڑی کامیابی قرار دیتا ہے۔

روبیو نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے لیے "بڑی کامیابی" ہے اور یہ وینزویلا میں تقریباً 100 ارب ڈالر کی خطیر  نجی سرمایہ کاری لائے گا۔

واشنگٹن پوسٹ نے پہلے رپورٹ کیا تھا کہ انتظامیہ 17 مخصوص آئل فیلڈز میں حصہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جن میں سے کئی برسوں کی بے توجہی کا شکار ہیں اور مناسب نقل وحمل کے بنیادی ڈھانچے سے محروم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قدرتی وسائل کا کنٹرول واشنگٹن کو منتقل کرنا  مقامی  مزاحمت کی وجہ سے وینزویلا کے آئین میں تبدیلیوں کا تقاضا کر سکتا ہے۔

واشنگٹن انتظامیہ کی جنوری کے بعد کی صورتحال میں سرمایہ کاری کی ترغیب کی کوششوں کے باوجود، واشنگٹن پوسٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال میں وینزویلا کی تیل کی پیداوار میں صرف تقریباً 200,000 بیرل یومیہ کا اضافہ ہوا ہے۔

توقع ہے  امریکی وزیرِ توانائی  کرِس رائٹ اگلے ہفتے وینزویلا کا دورہ کریں گے۔

دریافت کیجیے
نیپال-تبت سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 472 تک پہنچ گئی، جبکہ 1,000 سے زائد افراد لا پتہ ہیں
اَجل کے پنجوں نے بوسنیا کے قصاب 'راٹکو میلادچ' کی جان قبض کر لی
کنٹری میوزک کی مایہ ناز گلوکارہ ڈولی پارٹن انتقال کر گئیں
ایران: امریکہ نقصانات کی مکمل تلافی کرے
ایرانی حملوں نے امریکی خفیہ نیٹ ورک کو 'غیر معمولی نقصان' پہنچایا ہے
الجزائر کے جنگلات میں آگ، 12 افراد ہلاک
نیپال۔چین سرحد پر آنی سیلاب، 270 افراد ہلاک، 1,300 سے زیادہ لاپتہ
حماس کا اسلحہ سپرد کرنے اور حکومت سے دستبردار ہونے کا اعلان
جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری
عراق:بین الاقوامی اتحاد 30 ستمبر تک ملک سے انخلا مکمل کر لے گا
نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، درجنوں افراد ہلاک اور لاپتہ
پاکستان، امریکہ۔ایران معاہدے کے لئے مزید 60 روزہ فائر بندی چاہتا ہے
صدر ایردوان کی معرکہ عظیم کی سالانہ یاد کے موقع پر خصوصی پوسٹ
ایردوان: "جب  ہمارے وطن، ریاست اور قوم کے مستقبل کی بات ہوتی ہے، ہم سر خم نہیں کرتے"
ترکیہ: اناطولیہ میں طاعون کے قدیم ترین شواہد