دنیا
2 منٹ پڑھنے
جنوبی کوریا کی عدالت نےچو تائے یونگ کی سزا کو بڑھا کر اڑھائی سال کر دیا
سیول ہائی کورٹ نے غلط بیانی کے الزام میں چو تائے یونگ کی سزائے قید کو اٹھارہ ماہ سے بڑھا کر اڑھائی سال کر دیا
جنوبی کوریا کی عدالت نےچو تائے یونگ کی سزا کو بڑھا کر اڑھائی سال کر دیا
فائل: ملک کے انٹیلی جنس سروس کے قوانین کے تحت، ایجنسی کے اہلکاروں پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی ہے۔ /رائٹرز

جنوبی کوریا کی اپیل عدالت نے بدھ کے روز ملک کے سابق انٹیلی جنس سربراہ کو 2024 میں صدر یون سوک یول کی ناکام مارشل لا ءکوشش سے متعلقہ الزامات کی وجہ سے سنائی گئی 18 ماہ کی سزائے  قید کو بڑھا کر اڑھائی سال کر دیا ہے۔

یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیئول ہائی کورٹ نے قومی انٹیلی جنس سروس 'NIS' کے ڈائریکٹر 'چو تائے یونگ' کو سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے جُرم میں  سزا سنا دی ہے۔ عدالت کے مطابق 'چو 'نے 'یون' کی جانب سے مختصر مدت کے لیے مارشل لاء نافذ کرنے کے اعلان سے چند روز بعد یون کے دفاع میں یہ غلط بیانی کی تھی کہ یون نے سیاست دانوں کو گرفتار کرنے کا حکم نہیں دیا تھا۔

عدالت نے کہا ہے کہ "اگرچہ ملزم کو مارشل لاء کے اعلان کے دن گرفتاری کے حکم سے متعلق اطلاع موصول ہوئی تھی لیکن اس نے، یہ غلط بیان دے کر کہ ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا تھا، براہِ راست سیاسی بحث میں حصہ لیا ہے۔"

واضح رہے کہ ملک کے انٹیلی جنس سروس سے متعلقہ قوانین کے تحت ادارے کے اہلکاروں کا سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینامنع  ہے۔

خصوصی پراسیکیوٹر نے چو کے لیے سات سال سزائے قید کا مطالبہ کیا تھا۔

اس سے قبل ایک ماتحت عدالت نے چو کو حلفیہ بیان میں جھوٹ بولنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے 18 ماہ  کی سزائے قید سنائی تھی۔

تاہم عدالت نے اِسے دیگر بیشتر الزامات سے بری کر دیا تھا۔ چو پر  عائد دیگر الزامات  میں یہ الزام بھی شامل تھا کہ  یون کے اقدامِ مارشل لا کے تحت سیاست دانوں کو گرفتار کرنے کے منصوبے کے بارے میں علم تھا لیکن اس کے باوجود اس نے فوری طور پر قومی اسمبلی کو آگاہ نہیں کیا۔

اپیل عدالت نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے چو کو فرائض میں غفلت کے الزام سے بری کر دیا ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ طے کرنا مشکل ہے کہ منصوبے کے بارے میں علم ہونے کے بعد چو کے لیے قومی اسمبلی کو مطلع کرنا قانونی طور پر ضروری تھا یا نہیں۔

دریافت کیجیے
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز