مصری دارالحکومت قاہرہ میں واقع ایک شاپنگ مال میں ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔
نیو قاہرہ علاقے کے "Arabella Plaza" نامی شاپنگ مال کی داخلی منزل پر واقع تحائف اور کھلونوں کی دکان میں ہیلیم گیس کے سلنڈر کے پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔
اس واقع میں 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے۔
مصر ی وزارتِ داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکا "Arabella Plaza" شاپنگ مال میں ہوا، اور واقعے کے بعد سامنے لگنے والی کم سطح کی آگ کو شہری دفاعی دستوں نے بجھا دیا۔
بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے باعث آس پاس کی بعض دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔
مصر ی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ دھماکہ ہونے والی دکان کے مالک کو حراست میں لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
پراسیکیوٹر کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں دھماکہ ایک گیس سلنڈر سے ہونے کا تعین ہوا ہے اور واقعے کی وجہ جاننے کے لیے ماہر ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اس واقع کی تحقیقات جاری ہیں۔




















