ایشیا
2 منٹ پڑھنے
بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہونا چاہتےہیں:بنگلہ دیش
بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ اس نے امریکہ کو بتایا ہے کہ وہ غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہونا چاہتا ہے
بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہونا چاہتےہیں:بنگلہ دیش
بنگلہ دیش / AP

بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ اس نے امریکہ کو بتایا ہے کہ وہ غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہونا چاہتا ہے۔

بنگلہ دیش نے ہفتے کو کہا کہ اس کے قومی سلامتی کے مشیر خلیل الرحمان نے واشنگٹن میں امریکی سفارت کار ایلیسن ہُوکر اور پال کاپور سے ملاقات کی۔

ایک بنگلہ دیشی سرکاری بیان میں کہا گیا کہ خلیل الرحمان نے "اصولی طور پر بنگلہ دیش کی غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی استحکام فورس کا حصہ بننے کی دلچسپی" کا اظہار کیا۔

بیان میں اس کی ممکنہ شمولیت کے دائرہ کار یا نوعیت کا ذکر نہیں کیا گیا۔

امور خارجہ  کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردِ عمل موصول نہیں ہوا۔

وسط نومبر میں اپنائی گئی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد نے نام نہاد "بورڈ آف پیس" اور اس کے ساتھ کام کرنے والے ممالک کو غزہ میں ایک عارضی بین الاقوامی استحکام فورس قائم کرنے کا اختیار دیا تھا، جہاں اکتوبر میں جنگ بندی شروع ہوئی تھی۔

یہ جنگ بندی اپنے پہلے مرحلے سے آگے نہیں بڑھی، اور اگلے مراحل پر بہت کم پیش رفت ہوئی ہے۔

جنگ بندی کے نافذ ہونے کے بعد سے اسرائیل نے 400 سے زائد فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے، اور غزہ کے دو ملین سے زیادہ لوگوں میں سے تقریباً تمام لوگ ایک چھوٹے سے علاقے میں عارضی رہائشوں یا خراب شدہ عمارتوں میں رہ رہے ہیں۔

2023 کے اواخر سے غزہ میں اسرائیلی نسل کشی نے ہزاروں افراد کو ہلاک کیا ہے، خوراک کا بحران پیدا کیا اور غزہ کی پوری آبادی کو اندرونی طور پر بے گھر کر دیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
طیارہ بردار جہاز "جیرالڈ فورڈ" جلد ہی وطن پہنچ جائے گا:واشنگٹن پوسٹ
"ٹرمپ کو دھمکی"سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر کو عدالت میں پیش ہونا پڑ گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان روابط ٹیلیفون پر جاری ہیں:ٹرمپ
امریکہ: ٹرمپ انتظامیہ اتحاد بنانے کی کوششوں میں
ترکیہ: اسرائیلی مداخلت "بحری قزاقی" ہے
القدس میں مسیحی برادری بھی غیر محفوظ،راہبہ زخمی
امریکی محاصرہ جاری رہا تو تصادم ہو سکتا ہے:ایران
رام اللہ کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، ایک فلسطینی ہلاک
امریکہ: ہیگستھ پہلی بار اراکینِ کانگریس کے سامنے وضاحت پیش کریں گے
ٹرمپ: ناکہ بندی سخت کر دی جائے
سلامتی کونسل اسرائیل  کو روکے:اسلامی تعاون تنظیم
امریکہ ایران کے محاصرے کو طول دینے پر غور کر رہا ہے، تو پیداوار میں کمی اور نرخوں میں اضافہ ہوا ہے
کوسووو، تیسرے قبل از وقت انتخابات کی طرف گامزن
ٹرمپ ایران کے مطالبات سے خوش نہیں ہیں: وائٹ ہاوس
اسرائیل نے  تازہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں چار افراد کو  قتل کر ڈالا