دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: ناکہ بندی سخت کر دی جائے
ٹرمپ نے اپنے معاونین کو ایران کے خلاف وسیع تر ناکہ بندی کی تیاری کرنے کی ہدایت دی ہے: وال اسٹریٹ جنرل
ٹرمپ: ناکہ بندی سخت کر دی جائے
ٹرمپ نے ایران کے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور جوہری مذاکرات میں تاخیر کے منصوبے کو مسترد کرنے کا اشارہ دیا۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے معاونین کو ایران کے خلاف وسیع تر ناکہ بندی کی تیاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وال اسٹریٹ جنرل کی امریکی حکام کے حوالے بروز منگل شائع کردہ خبر کے مطابق  ٹرمپ نے حالیہ اجلاسوں میں جہازوں کی آمد و رفت کو روک کر ایران کی معیشت اور  تیل برآمدات پر دباؤ بڑھانے کو ترجیح دی ہے۔

خبر کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے خیال میں   بمباری کا  دوبارہ آغاز یا تنازعے سے مکمل  پس قدمی جیسے دیگر پہلو ناکہ بندی جاری رکھنے کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف مشترکہ کارروائی شروع کی تھی۔ جواباً  تہران نے اس موقف کے ساتھ کہ وہ خطّے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے زیادہ تر خلیجی ممالک پر حملے کئے  تھے۔

8 اپریل کو پاکستان کی ثالثی میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔ اس کے بعد 11تا12 اپریل کو اسلام آباد میں مذاکرات ہوئےلیکن  کسی معاہدے پر نہیں پہنچا جا سکا۔

بعد ازاں جاری کردہ بیان میں  ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی کو تہران کی جانب سے کوئی پیشکش سامنے آنے تک بڑھا دیا گیا ہے ۔

پیر کے روز جاری کردہ  بیان میں ٹرمپ نے کہا  تھاکہ تہران کی پیش کردہ اور  آبنائے ہُرمز کو کھولنے اور جوہری مذاکرات  کو آئندہ پر مؤخر کرنے پر مبنی تجویز کو قبول کرنے کا امکان کم ہے۔

دریافت کیجیے
امریکہ: مشرقی بحرالکاہل میں آپریشن، تین افراد ہلاک
شمالی کوریا روس کی حمایت جاری رکھے گا: کم جونگ اُن
مقبوضہ مغربی کنارے میں بلدیاتی انتخابات، ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی
ٹرمپ: مسلح حملہ مجھے ایران کے خلاف جنگ سے باز نہیں رکھ سکے گا
کولمبیا: بم دھماکے، 13 افراد ہلاک متعدد زخمی
ترکیہ: فیدان کی اپنے ایرانی اور پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات
ایران: عراقچی دوبارہ پاکستان آئیں گے
ترکیہ: صدر اردوعان کا خصوصی پیغام
اسرائیل نے جنوبی لبنان میں چار افراد کو ہلاک کر دیا
ٹرمپ نے اپنے سفیروں کا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا
اسرائیلی حملوں میں غزہ میں مزید 11 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے
صدر یورپی یونین کمیشن کے ترکیہ کے حوالے سے تبصرے 'افسوسناک' ہیں: ترک وزیرِ خارجہ
ترکیہ اسرائیلی جنگی کوششوں کے باوجود 'محتاط اور مثبت' موقف پر اٹل ہے: ایردوان
روس کے کل شب یوکرین پر شدید حملوں میں درجنوں  افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے
ساتویں صدارتی بین الاقوامی یاٹ ریس میں قومی خودمختاری کپ مقابلوں کا آغاز