دنیا
2 منٹ پڑھنے
جب تک جوہری مواد موجود ہے معاملہ ختم نہیں ہو گا: نیتن یاہو
جب تک ایران کی افزودہ یورینیئم کا ذخیرہ ختم نہیں ہوتا معاملہ ختم نہیں ہو گا: بنیامین نیتن یاہو
جب تک جوہری مواد موجود ہے معاملہ ختم نہیں ہو گا: نیتن یاہو
جنگ ختم ہونے سے پہلے ایران کا یورینیم کا ذخیرہ ختم ہونا چاہیے، نیتن یاہو۔ (تصویر: فائل) / Reuters

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب تک ایران کی افزودہ یورینیئم کا ذخیرہ ختم نہیں ہوتا معاملہ ختم نہیں ہو گا۔

سی بی ایس کے لئے دیئے گئے اور اتوار کو نشر ہونے والے انٹرویو میں  نیتن یاہو نے کہاہے کہ "میرے خیال میں  ہم نے بہت کچھ حاصل کر لیا ہے۔ لیکن یہ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا کیونکہ ایران کے پاس ابھی بھی جوہری مواد، یعنی افزودہ یورینیم، موجود ہے جسے ختم کیا  جانا ضروری ہے"۔

نیتن یاہو نے کہا ہے کہ "ایران کے خلاف امریکہ ۔ اسرائیل جنگ کے اہداف میں ایران کے یورینیئم افزودگی کے بنیادی ڈھانچے کو  ختم کرنا  اور اسے اپنے میزائل اور پراکسی نیٹ ورکوں کی  تعمیرِ نو سے روکنا شامل ہے"۔

انہوں نے فوجی منصوبوں کے بارے میں بات کرنے سے انکار کیا اور کہا ہے کہ "اگر کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو صرف اُسی صورت میں کہ جب آپ وہاں جا کر  افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو ختم کر دیتے ہیں"۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ہفتے کے روز رشائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو یورینیئم کے ذخیرے کے معاملے میں کوئی رعایت نہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

امریکی امداد پر نظرثانی

نیتن یاہو نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کا ملک سالانہ 3.8 ارب ڈالر کی امریکی فوجی امداد پر  انحصار کو بتدریج ختم کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "میرا خیال ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم باقی ماندہ فوجی امداد سے خود کو آزاد کریں اور امداد سے شراکت داری کی طرف بڑھیں"۔
انہوں نے اس کے لیے دس سالہ عبوری مدت تجویز کی اور  دعویٰ کیا ہے  کہ چین، میزائل پروگرام میں، کسی حد تک ایران کی مدد کر رہا ہے"۔

نیتن یاہو نے  سوشل میڈیا  اثرات کی وجہ سے "امریکہ میں اسرائیل کی حمایت میں کمی" پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔

دوسری جانب ایران نے اتوار کو جاری کردہ بیان میں امریکہ کے تازہ امن منصوبے کے جواب میں امریکہ سے ہرجانے کا مطالبہ کیا اور آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری پر زور دیا ہے۔

تہران نے امریکی منصوبے کو "انتہا پسندانہ مطالبات" قرار دیا  اور کہا ہے کہ یہ مطالبات "ایرانی عوام کے بنیادی حقوق" کو نظر انداز کر رہے  ہیں۔

دریافت کیجیے
امید ہے ہم کامیاب ہو جائیں گے: کالاس
ایشیاءتوانائی کے بڑے جھٹکوں کے لئے تیار ہو رہا ہے
سابق تھائی وزیراعظم شیناواترا کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا
جب تک جوہری مواد موجود ہے معاملہ ختم نہیں ہو گا: نیتن یاہو
مشرقی کونگو میں دہشتگردانہ حملے،21 افراد ہلاک
ٹرمپ کو ایران کا جواب پسند نہیں آیا،تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
روس، سلوواکیہ کو توانائی فراہم کرنے کی 'ہر ممکن' کوشش کرے گا: پوتن
اسرائیل نے عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈّہ بنا لیا
اسرائیلی وزارتی کمیٹی اوسلو معاہدوں کی منسوخی کے بل پر بحث کرے گی
باکستان: کار بم دھماکہ اور فائرنگ، بارہ پولیس اہلکار ہلاک
چین: جاپان، انڈو-پیسیفک کو بطور پردہ استعمال کر رہا ہے
پوتن: روسی افواج نیٹو کی طرف سے مسلح اور حمایت کردہ ایک حملہ آور طاقت سے نبرد آزما ہے
ترکیہ عالمی دفاعی طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے، صدر ایردوان
اسرائیل نے غزہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس دوران 9 افراد زخمی ہو گئے
سعودی عرب کی فوجی آپریشنز میں اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کی تردید