ایشیا
2 منٹ پڑھنے
فلپائن : فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ
فلپائن کے کوسٹ گارڈ کے دیے گئے بیان کے مطابق، بدھ کی رات مغربی فلپائن میں جزیرہ پالاوان کے قریب ایک مسافر بردار بحری جہاز میں آگ لگنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 80 سے زائد لاپتہ ہیں
فلپائن : فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ
فلپائن

فلپائن کے کوسٹ گارڈ کے دیے گئے بیان کے مطابق، بدھ کی رات مغربی فلپائن میں جزیرہ پالاوان کے قریب ایک مسافر بردار بحری جہاز میں آگ لگنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 80 سے زائد لاپتہ ہیں۔

کوسٹ گارڈ  نے بتایا کہ پالاوان کے علاقے کورون کے قریب 'ایم وی جون ایسٹر' نامی جہاز میں آگ لگنے کے بعد 43 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری کردہ تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعلوں نے جہاز کے کچھ حصوں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے اور  امدادی  ٹیمیں لاشوں کو باڈی بیگز میں منتقل کر رہی ہیں۔

کوسٹ گارڈ کی ترجمان کموڈور نومی کیابیاب نے ڈی زیڈ ایکس ایل  ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ جہاز کے ریکارڈ کے مطابق اس پر 117 مسافر اور عملے کے 17 ارکان سوار تھے۔

کیابیاب نے بتایا کہ 80 سے زائد افراد لاپتہ ہیں   جبکہ  انہوں نے واضح کیا کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رہنے کے باعث اس تعداد  میں تبدیلی آ سکتی ہے۔

اہلکار نے بتایا کہ یہ فیری منیلا کے علاقے باسیکو سے روانہ ہوئی تھی اور کورون کی طرف جا رہی تھی۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دریافت کیجیے
امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشق شروع کر دیں
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں دو شیرخوار بچوں سمیت کم از کم 11 افراد لقمہ اجل
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
بھارت: رہائشی عمارت منہدم، 5 افراد ہلاک
یمن: مسلّح افواج کے حوثیوں پر 13 فضائی حملے
ترکیہ اور 7 دیگر ممالک کی طرف سے اسرائیل کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی منصوبوں کی مذمت
ہم پر پابندیاں لگانے سے امریکہ کو زیادہ نقصان ہوگا:ایران
امریکی وفد کی روسی صدر سے ملاقات
اسرائیل کی جنوبی شام پر بمباری
یمنی فوج کا شمالی الجوف میں حوثی فوجی کیمپ پر حملہ
آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد انڈونیشیا کے مرکزی ہوائی اڈے کا آپریشن بند کر دیا گیا
ایران:امریکی حملوں کی مذمت،جوابی کاروائی کی دھمکی
یوکرین: ہم اگلے ہفتے اپنے آپریشن کو صورتحال کے مطابق ڈھال کر روسی ہوائی حدود میں دوبارہ کریں گے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا