دنیا
3 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے تھیاغو اور سیف کی حراست کو اتوار تک بڑھا دیا
اسرائیل کی ایک عدالت نے غزہ کے لئے عازمِ سفر "گلوبل صمود فلوٹیلا" کے دو غیر ملکی کارکنوں کی حراست کو اتوار تک بڑھا دیا
اسرائیل نے تھیاغو اور سیف کی حراست کو اتوار تک بڑھا دیا
[فائل] اسرائیل کے زیرِ حراست گلوبل صمود فلوٹیلا کے رکن سیف ابو کشک، 3 مئی 2026 کو حراست میں توسیع کی سماعت کے لیے عدالت میں بیٹھے ہیں۔ / Reuters

اسرائیل کی ایک عدالت نے غزہ کے لئے عازمِ سفر "گلوبل صمود فلوٹیلا" کے دو غیر ملکی کارکنوں کی حراست کو اتوار تک بڑھا دیا ہے۔

 زیرِ حراست  کارکنوں کی نمائندہ انسانی حقوق کی تنظیم کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ہسپانوی شہری سیف ابو کشک اور برازیلی شہری تھیاغو اویلا کو گزشتہ ہفتے تفتیش کے لیے اسرائیل لایا گیا تھا۔ دونوں کارکن بروز منگل دوسری سماعت کے لیے اشکیلون شہر کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

اسرائیل کے جنوبی حصے کی ایک جیل میں قید یہ دونوں افراد غزہ جانے والے فلوٹیلا میں سوار درجنوں کارکنوں میں شامل تھے ۔ جمعرات کے روز  علی الصبح یونان کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی فورسز نے اس فلوٹیلا کو روک لیا تھا۔

اتوار کو ہونے والی پہلی سماعت میں عدالت نے ابو کشک اور اویلا کی حراست میں دو دن کی توسیع کی تھی۔ منگل کو دوسری سماعت کے دوران دونوں کارکنوں کو پاؤں میں بیڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیم "عدالہ" کی بین الاقوامی وکالت کی کوآرڈینیٹر مریم عاظم کی اے ایف پی کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق "عدالت نے منگل کی سماعت میں دونوں کارکنوں کی حراست اتوار کی صبح تک بڑھا دی ہے"۔

اے ایف پی کے ایک رپورٹر نے بھی دونوں کارکنوں  کو عدالت میں لائے جانے کا مشاہدہ کیاہے۔

عدالہ کے مطابق دونوں کارکن بھوک ہڑتال پر ہیں اور منگل کو ان کے احتجاج کا چھٹا دن تھا۔ تنظیم نے پیر کے روز کہا تھا کہ دونوں کو حراست کے دوران جسمانی اور نفسیاتی بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بدسلوکی کے الزامات

عدالہ نے کہا ہے کہ ابو کشک اور اویلا دونوں کو تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ان کی کوٹھڑیوں میں مسلسل  اور"انتہائی تیز روشنی" روشن رکھی جاتی ہے۔ تنظیم نے یہ بھی کہا ہے کہ اویلا کو "انتہائی سرد درجہ حرارت" میں رکھا جا رہا ہے۔

تنظیم کے مطابق"طبی معائنے سمیت جب بھی انہیں کوٹھڑی سے باہر نکالا جاتا ہے، ان کی آنکھوں پر پٹی باندھی جاتی ہے"۔

اسرائیلی حکام نے بدسلوکی کے  الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

عدالہ نے کہا ہے کہ اتوار کی سماعت میں اسرائیلی پراسیکیوٹر نے دونوں پر لگائے گئے الزامات کی فہرست پیش کی، جن میں "جنگ کے دوران دشمن کی مدد کرنا" اور "دہشت گرد تنظیم کی رکنیت اور خدمت" شامل ہیں۔

گلوبل صمود فلوٹیلا

گلوبل صمود فلوٹیلا کے جہاز، اسرائیل کی جانب سے غزہ پر عائد ناکہ بندی کو توڑنے اور تباہ حال فلسطینی علاقے تک انسانی امداد پہنچانے کے زیرِ مقصد،  فرانس، اسپین اور اٹلی سے روانہ ہوئے تھے ۔

تاہم ان جہازوں کو یونان کے قریب اسرائیلی فورسز نے روک لیا۔

گزشتہ سال بھی اس فلوٹیلا کی پہلی مہم کو مصر اور غزہ کے قریب اسرائیلی فورسز نے روک دیا تھا۔

اسرائیل 2007 سے غزہ پر عائد ناکہ بندی کے تحت تمام داخلی راستوں کو کنٹرول کر رہا ہے۔

اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی جنگ کے دوران غزہ میں ضروری اشیاء کی شدید قلت رہی ہے اور اسرائیل نے بعض اوقات امداد کو مکمل طور پر روک بھی دیا۔

دریافت کیجیے
امریکہ فوجی مداخلت کے لیے بہانے تلاش کر رہا ہے: کیوبا
امریکہ، جرمنی کا 'اہم ترین ساجھے دار' ہے: مرز
امریکہ نے ایرانی جہاز بمعہ عملے پاکستان کے حوالے کر دیا
جرمنی میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم ہو سکتی ہے:ٹرمپ
یورپ اسرائیل کی معاونت بند کرے:اقوام متحدہ رپورٹر
ٹرمپ کے آٹو ٹیرف میں اضافے سے جرمن معیشت کو تقریباً 18 بلین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے: رپورٹ
امریکہ نے اسرائیل، امارات، کویت اور قطر کو 8.6 بلین ڈالر کے ہتھیار  فروخت کرنے کی منظوری دے دی
روسی حملے میں کیف کے خرسون شہر میں دو افراد ہلاک
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک مناسڑ اور نن مکتب کو مسمار کر دیا
ایشیائی رہنماوں کی جانب سے یومِ مزدور  کے موقع پر  محنت کشوں  کے تحفظ میں بہتری لانے کا عندیہ
بحرین کے شاہ حمد نے ایران سے کہا ہے کہ وہ خلیجی ممالک کے امور میں مداخلت بند کرے
اسرائیل نے جنوبی لبنان پر تازہ حملے میں 2 افراد کو ہلاک اور 10 کو زخمی کر دیا
اسرائیلی افواج کا ہدف جنوبی لبنان میں "ہر چیز کو تباہ" کرنا ہے، انکشاف
شاہ چارلس: ہم مل کر زیادہ مضبوط ہیں
طیارہ بردار جہاز "جیرالڈ فورڈ" جلد ہی وطن پہنچ جائے گا:واشنگٹن پوسٹ
"ٹرمپ کو دھمکی"سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر کو عدالت میں پیش ہونا پڑ گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان روابط ٹیلیفون پر جاری ہیں:ٹرمپ
امریکہ: ٹرمپ انتظامیہ اتحاد بنانے کی کوششوں میں
ترکیہ: اسرائیلی مداخلت "بحری قزاقی" ہے
امریکہ: ہیگستھ پہلی بار اراکینِ کانگریس کے سامنے وضاحت پیش کریں گے