الزائمر کے اوّلین اشارے آنکھوں میں چھپے ہوسکتے ہیں
آنکھ کے عقبی حصّے میں ہونے والی تبدیلیاں دماغی امراض کا پیش خیمہ ہو سکتی ہیں
الزائمر کے اوّلین اشارے آنکھوں میں چھپے ہوسکتے ہیں
دوزجے میں الزائمر کے مریضوں کی مدد کے لیے تصویروں کے ذریعے یاد دہانی کی تھراپی استعمال کی جا رہی ہے۔ (اے اے آرکائیو)

آنکھ کے عقبی حصّے میں ہونے والی تبدیلیاں دماغی امراض کا پیش خیمہ ہو سکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنکھ کے پچھلے حصے میں پائی جانے والی، متعدد اعصابی خلیات پر مشتمل  اور روشنی کے لیے حساس بافت 'ریٹینا ' میں ہونے والی تبدیلیاں دماغ کی اندرونی پرتوں میں ابھرتے ہوئے اور بیرونی طور پر ابھی محسوس نہ ہونے والے مسائل کی واضح ترین خبر دہندہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

فلوریڈا یونیورسٹی کے بائیومیڈیکل انجینئر روگو فانگ کی قیادت میں تحقیقاتی ٹیم نے ایک وسیع ڈیٹا بیس سے استفادہ کر کے چالیس ہزار سے زائد شرکاء کی تقریباً 63 ہزار ریٹینا تصاویر کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے جانچا۔

تیار کئے گئے ڈیپ لرننگ ماڈلوں نے عمر، جنس، سگریٹ نوشی، نیند کے معمول، ڈپریشن اور خون کے دباؤ جیسے ایسے کئی عوامل کا تجزیہ کیا جو براہِ راست الزائمر کے خطرے سے منسلک سمجھے جاتے ہیں۔

حاصل شدہ نتائج کے مطابق، جن افراد میں آنے والے سالوں میں الزائمر کی تشخیص متوقع تھی، ان کے ریٹینا میں بہت باریک ساختی تبدیلیوں کی نشاندہی ہوئی۔

خاص طور پر باریک رگوں میں تنگی، رگوں کی سختی، رگوں کی کثافت میں کمی اور بصری اعصاب کے پتلے پن والے ریٹینا میں بڑھاپے کے آثار کے ساتھ ساتھ الزائمر کے خطرے  کو بھی بڑھتے ہوئے دیکھا گیا ۔

ابتدائی مداخلت کے لیے حیاتیاتی سینسر کا کردار

ماہرین کا کہنا ہے  کہ موجودہ تشخیصی طریقے عام طور پر بیماری کے بعد کے مراحل پر مرکوز ہوتے ہیں کہ جب مداخلت کے لیے بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔

ریٹینا کی صحت جیسی  'نئی نسل حیاتیاتی علامتوں'  پر تحقیق، خطرے کے شکار  مریضوں کی، بہت ابتدائی دور میں تشخیص کو ممکن بناتی ہے۔ نتیجتاًبروقت ضروری جانچیں  کی جاسکتیں ہیں اور طرزِ زندگی میں تبدیلیاں لا کر اس خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

آج کل  ذیابیطس، گلوکوما یا آب مروارید کے مریضوں کی  تشخیص کے لئے ریٹینا کی تصاویر معمول کا حصّہ بن گئی ہیں۔ ان تصاویر میں ڈیمینشیا کے خطرے کے اشارے بھی پوشیدہ ہو سکتے ہیں، جو دماغی بیماریوں کی پیش رفت پر نگاہ رکھنے کے لیے نسبتاً کم لاگت اور آسان رسائی والا ڈیٹا فراہم کرتے ہیں۔

یہاں تک کہ کہا جا رہا ہے کہ ریٹینا صرف دماغ ہی نہیں بلکہ مجموعی جسمانی صحت اور ہڈیوں کی ساخت کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرنے والے ایک مربوط حیاتیاتی سینسر کی طرح کام کر سکتا ہے۔

دریافت کیجیے
جاپان کا ڈرونز اور اے آئی کے حوالے سے 56 ارب ڈالر کے ریکارڈ دفاعی اخراجات کا منصوبہ
ترکیہ میں ہر 10 افراد میں سے 9 انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں
پرندوں میں H5  آنفلوانزا 'ممکنہ' طور پر آسٹریلیا میں مقامی طور پر پھیل رہا ہے
ایک طیارے نے 24 گھنٹے تواتر پرواز کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
ٹرمپ کی کینیڈا کو جنگلی آگ کے دھویں کی آلودگی پر زیادہ ٹیرف کی دھمکی
بھارت نے اپنی  پہلی ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرین کا آغاز کر دیا
چین:عالمی تعاون تنظیم برائے مصنوعی ذہانت کے قیام کا اعلان
مغربی یورپ میں ماہِ جون میں ریکارڈ گرمی، عالمی درجہ حرارت میں بھی اضافہ
روٹے: اتحادی ممالک ترکیہ دفاعی صنعتی ماڈل کو اپنے ممالک میں لاگو کرنےکا جائزہ لے رہے ہیں
ترکیہ نے انقرہ میں نیٹو سمٹ میں شرکت کرنے والے رہنماؤں کے لیے کسٹم ٹوگ لیموزینز تیار کی ہیں
پیرس کے اسپتالوں میں گرمی کی نئی لہر کی تیاری کے لیے 1,000 ایئر کنڈیشنرز لگائے جا رہے ہیں
ترکیہ عالمی سطح پر ونڈ انرجی میں پانچویں اور شمسی توانائی میں دسویں نمبر پر
امریکہ نے انتھروپک کے میتھوس ای اے آئی ماڈل تک محدود رسائی کی اجازت دے دی
کیمبرج رپورٹ: جدید مصنوعی ذہانت بد نیت لوگوں کو فائدہ پہنچا سکتی ہے
یورپ میں شدید گرمی کی لہر: درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کی پشین گوئی
"قطب شمالی کی نگرانی" کینیڈا آسٹریلیا سے ریڈار خریدے گا
امریکی ریاستوں کی OpenAI کو کاروباری طرز عمل اور صارف کے تحفظ پر وضاحت کی طلبی
آرٹیمس III مشن  کےلیے 4 رکنی عملے کا اعلان کر دیا گیا
ماحول دوستی دور حاضر کی ناگزیر ضرورت ہے: ترک خاتون اول
ایبولا وائرس کی ویکسین نہ ہونے کے باوجود صحت یابی ممکن ہے: ڈبلیو ایچ او