دنیا
2 منٹ پڑھنے
کمشنر اقوام متحدہ کے روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں پر خدشات
ملک کے مختلف حصوں میں لوگوں کو قتل اور زخمی کرنے والے ان حملوں کا دائرہ اور طریقۂ کار قابل مذمت ہے۔
کمشنر اقوام متحدہ کے روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں پر خدشات
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک، میکسیکو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران۔

اقوام متحدہ کے کمشنر برائے حقوقِ انسانی وولکر ترک نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں طرفین کی ایک دوسرے پر حملے کرنے کی بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔

وولکر ترک نے روس اور یوکرین کے ایک دوسرے کو نشانہ بنانے والے حملوں کے بارے میں ایک تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ"مقامی حکام کے مطابق کراماتارسک میں آج دو عوامی بسوں کو نشانہ بنانے والے اور کم از کم 30 شہریوں کی ہلاکت کا باعث بننے والے ہولناک حملے سمیت، گزشتہ چار دنوں میں پورے یوکرین میں شہریوں  کی ہلاکتوں کا موجب بننے والے حملوں کی لہر نے مجھے گہرا صدمہ اور افسوس میں مبتلا کیا ہے۔"

وولکر ترک نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں لوگوں کو قتل اور زخمی کرنے والے ان حملوں کا دائرہ اور طریقۂ کار قابل مذمت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 5 اکتوبر سے اب تک روس کی حملوں میں 85 سے زائد سویلین ہلاک اور 346 زخمی ہو چکے ہیں۔

برقی ٹرانسفارمر مراکز اور توانائی پیدا کرنے والی تنصیبات پر وسیع پیمانے اور طویل فاصلے کے حملوں کے بعد یوکرین کے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں، وولکر ترک نے اشارہ کیا کہ یوکرین سرد موسم اور دن  چھوٹے ہونے کی وجہ سے بجلی کی مانگ میں متوقع اضافے سے پہلے ہنگامی اور بجلی بندشوں کا سامنا کر رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ شہریوں کی حفاظت جنگی قوانین کے تحت سختی سے محفوظ ہے اور انہیں کبھی نشانہ نہیں بنایا جا سکتا؛ فریقین کو شہری آبادی کے تحفظ کے لیے مستقل احتیاط برتنی ہوگی۔

وولکر ترک نے کہا: "ان مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور جن افراد پر ذمہ داری ثابت ہوتی ہے انہیں حساب دینا ہوگا۔ شہریوں کے خلاف دانستہ طور پر حملے جنگی جرم تصور کیے جا سکتے ہیں۔"

دریافت کیجیے
اسرائیل: انتخابی کمیٹی نے نیتن یاہو کو جرمانہ کر دیا
صدر ایردوان، برسوں سے غزہ کی سب سے بلند آواز رہے ہیں
مصر: صدر سیسی جنوبی کوریا پہنچ گئے
"ایک  سنہرے دور کا اختتام" میسی نے فٹ بال کو خیر باد کہہ دیا
پاکستان:طویل الفاصلہ فتح-4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
ماسکو یوکرین پر  بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے: زیلینسکی
بھارت: پولیس نے راہول گاندھی کو گرفتار کر لیا۔
حوثیوں کا دعوی: سعودی ہوائی اڈوں اور فوجی بیسوں پر ڈرون اور میزائل حملے کئے گئے ہیں۔
صدر رجب طیب اردوان کا استنبول کے 103 ویں یوم ِنجات پر خصوصی پیغام
امریکہ: نضال ملک حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی
اسرائیل نے فوج کو غزہ پر حملوں کے لئے تیاری کا حکم دے دیا
امریکی وزیر خارجہ اچانک آئس لینڈ پہنچ گئے
امریکہ: وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے عائد کردہ جرمانوں کا نفاذ روک دیا
اسرائیل خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے: امریکی خفیہ رپورٹ
ایران: "امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں"