دنیا
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل: ہم نے شیراز میں ایران کی پیٹروکیمیکل فیکڑی کو نشانہ بنایا ہے
اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ حملے کا ہدف شیراز میں نائٹرک ایسڈ ککی فیکڑی تھی تاکہ ایرانی میزائل اور دھماکہ خیز مواد کی پیداوار میں رکاوٹ پیدا کی جا سکے۔
اسرائیل: ہم نے شیراز میں ایران کی پیٹروکیمیکل فیکڑی کو نشانہ بنایا ہے
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ شیراز پیٹرو کیمیکل پر حملے نے ایران کی اسلحہ سازی کی صلاحیت کو کم کر دیا ہے۔ [فائل فوٹو] / AA
9 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج نے منگل کو کہا کہ اس نے ایرانی شہر شیراز میں ایک پیٹرو کیمیکل کمپلیکس پر حملہ کیا، جسے اس نے دھماکہ خیز مواد اور بیلسٹک میزائلوں میں استعمال ہونے والے اجزاء کی پیداوار کے لیے ایک اہم  تنصیب قرار دیا۔

ایک بیان میں فوج نے کہا کہ حملہ پیر کو ہوا اور اس کا ہدف ایک ایسا پلانٹ تھا جو نائٹرک ایسڈ تیار کرتا ہے، جسے اس نے 'اہم مادّہ' قرار دیا جو دھماکہ خیز مواد کی تیاری اور بیلسٹک میزائل کے اجزاء میں استعمال ہوتا ہے۔

فوج کا کہنا تھا کہ سابقہ حملوں کے بعد، جن میں مہ شہر کے بڑے پیٹرو کیمیکل کارخانوں پر حملے شامل ہیں، اس  کارخانے کو ایران میں ایسے مادّے تیار کرنے والی  باقی بچ جانے والے چند  کارخانوں میں  شمار کیا جاتا ہے۔

فوج نے کہا کہ اس آپریشن کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیتوں، خاص طور پر ان ہتھیاروں کے پروگراموں کو 'مزید کمزور کرنا' تھا جو اس سائٹ پر بننے والے مادّوں پر منحصر ہیں۔

4 اپریل کو مہ شہر پیٹرو کیمیکل زون اور صوبہ خوزستان میں اہم یوٹیلٹی پلانٹس پر حملوں کے نتیجے میں 50 سے زائد  کارخانوں کو بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

6 اپریل کو ایک دوسرے  حملے میں ایران کے توانائی کے مرکز عسلویہ میں واقع جنوبی پارس پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا کہ حملے نے ان کلیدی تنصیبات کو نشانہ بنایا جو مل کر ایران کی پیٹرو کیمیکل برآمدی صلاحیت کے تقریباً 85 فیصد کے برابر ہیں اور وہ 'اب فعال نہیں ہیں'۔

علاقائی کشیدگی مکمل جنگ کی شکل اختیار کر گئی ہے۔اب تک 1,340 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایران نے جواب میں ڈرون اور میزائل حملے کیے جن کا ہدف اسرائیل، اردن، عراق اور وہ خلیجی ریاستیں تھیں جن میں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں، جس سے جانی و مالی نقصان ہوا، بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور عالمی منڈیوں اور ہوابازی میں خلل پڑا۔

 

دریافت کیجیے
ایران پر تازہ حملے، 25 سے زیادہ افراد ہلاک
اسرائیل نے نسلی صفائی نہ روکی تو مقدر "دی ہیگ" ہوگا:اہود اولمرت
اسرائیل کےجنوبی لبنان پر حملے،20 افراد ہلاک
ایرانی ڈرون حملوں سے کویتی حکومتی کمپلیکس کو بڑے نقصان کا سامنا
غزہ پر اسرائیل کا فضائی حملہ، تین فلسطینی جاں بحق
ایران میں گرے  ایف-15 کے دوسرے پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے:ٹرمپ
بنگلہ دیش: کارخانے میں آگ لگ گئی،5 افراد جل کر ہلاک
پاکستان و افغانستان میں  شدید بارشیں،144 افراد ہلاک
یوکرینی صدر زیلینسکی ترک صدر  سے سلامتی مذاکرات کے لیے استنبول پہنچ گئے
ایم ایس ایف: اسرائیلی پابندیوں سے غزہ میں طبی سامان کی فراہمی تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے
ترکیہ نے نیٹو کے قیام کی 77 ویں سالگرہ مناتے ہوئے میثاق کے کردار پر زور دیا
اسرائیل کے لبنانی دارالحکومت بیروت پر فضائی حملے جاری
ہندو کش میں 5.8 کی شدت کا زلزلہ، ابتدائی معلومات کے مطابق 6 افراد ہلاک
لاس اینجلس میں ترکیہ کی فٹ بال عالمی کپ میں واپسی کا بھر پور طریقے سے خیر مقدم
ایران کے مشرق وسطیٰ پر اور امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے جاری