کھیل
2 منٹ پڑھنے
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
دفاعی چیمپیئن ارجنٹائن نے اٹلانٹا میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں انگلستان کو 2-1 سے شکست دے دی۔
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
ارجنٹائن-اسپین / Reuters

دفاعی چیمپیئن ارجنٹائن نے اٹلانٹا میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں انگلستان کو 2-1 سے شکست دے دی۔

فیفا  کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر موجود ارجنٹائن اور اسی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر موجود انگلستان کو آمنے سامنے لانے والے اس معرکے میں ارجنٹائن فٹ بال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے لیونل میسی کی قیادت میں میدان میں اترا، جبکہ انگلستان کی ٹیم جوڈ بیلنگہم اور کپتان ہیری کین کی اب تک کی شاندار کارکردگی کے ساتھ میدان میں موجود تھی۔

اگرچہ یہ دونوں ممالک اس سے پہلے بھی کئی بار ورلڈ کپ کے اسٹیج پر ناقابلِ فراموش میچوں میں ایک دوسرے کے خلاف کھیل چکے ہیں، لیکن یہ میچ، جس میں ارجنٹائن نے آخری منٹوں میں لگاتار دو حیران کن گول کر کے انگلستان کو باہر کر دیا۔

انگلستان، اٹلانٹا میں 68,239 تماشائیوں کے سامنے کھیلے گئے سیمی فائنل میں دوسرے ہاف کے دسویں منٹ میں انتھونی گورڈن کے گول کی بدولت برتری حاصل کرنے کے بعد، 1966 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کے بہت قریب تھا۔

میسی کے ایک حملے میں، اینزو فرنانڈیز نے 85 ویں منٹ میں دفاعی عالمی چیمپیئن ارجنٹائن کے لیے اسکور برابر کر دیا، جبکہ میچ کے اضافی وقت میں اس بار لاؤتارو مارٹنیز منظرِ عام پر آئے۔ ارجنٹائن کے اس کھلاڑی نے 90+2 ویں منٹ میں میسی کے شاندار کراس  ہیڈ کے ذریعے گول کر کے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔

ارجنٹائن اور اسپین اتوار کے روز فائنل میں چیمپیئن شپ کے لیے آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ انگلستان اور فرانس ہفتے کے روز عالمی سطح پر تیسری پوزیشن کے لیے میدان میں اتریں گے۔

 

دریافت کیجیے
"ایک  سنہرے دور کا اختتام" میسی نے فٹ بال کو خیر باد کہہ دیا
رونالڈو اگر چاہیں تو پرتگال ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں:ہیڈ کوچ
آئرلینڈ فٹبال ٹیم، بازووں پر سیاہ پٹّیوں کے ساتھ، اسرائیل کے مقابل میدان میں اترے گی
160 سے زیادہ کھلاڑیوں کی آئرلینڈ-اسرائیل فٹبال میچ کے بائیکاٹ کی اپیل
"دینے کےلیے کچھ نہیں بچا"میں فٹ بال چھوڑ رہا ہوں:میسی
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
"دست خدا" گول میں زیر استعمال گیند 33٫5 لاکھ ڈالر میں فروخت
فیفا کے سربراہ: ہم  نے آئندہ کے مقابلوں کے لیے متنازعہ منصوبے کو آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
عالمی کپ کا فاتح اسپین،صدر ایردوان کا تہنیتی پیغام
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
عالمی کپ:ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
اسپین نے بیلجیم کو 2-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
ایمپبے نے ورلڈ کپ میں اپنا آٹھواں گول کر کے فرانس کو مراکش پر 2-0 سے فتح دلائی
فرانس ورلڈ کپ  کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا: اس نے پیراگوائے کو ایک ۔ صفر سے شکست دی
پرتگال کرویشیا کو ہرا کر  راونڈ آف 16 میں پہنچ گیا
میزبان امریکہ  بوسنیا کو ہرا کر راونڈ آف 16 میں پہنچ گیا
ایمباپے کا شاندار کھیل،فرانس راونڈ آف کے لیے کوالیفائی کر گیا
مراکش نے پینلٹی شوٹ آؤٹ میں نیدرلینڈز کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے آخری 16 میں جگہ بنا لی
پروجیکٹ NBA یورپ میں  ترکیہ کی دلچسپی