کھیل
2 منٹ پڑھنے
فیفا کے سربراہ: ہم نے آئندہ کے مقابلوں کے لیے متنازعہ منصوبے کو آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے
عالمی فٹ بال مقابلوں کے ادارے فیفا نے نجی سرمایہ کاری کی اجازت دینے کے منصوبے کو شدید مخالفت کے بعد منسوخ کر دیا ہے۔
فیفا کے سربراہ: ہم  نے آئندہ کے مقابلوں کے لیے متنازعہ منصوبے کو آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے
تصویر میں فیفا کے صدر جانی انفینٹینو کا خاکہ، "20%" کا عدد اور اسٹاک کا بڑھتا ہوا گراف دکھایا گیا ہے۔ / Reuters

فیفا کے صدر جیانی انفانتینو نے کہا ہے کہ عالمی فٹبال  کے بورڈ آف گورنرز نے وسیع مخالفت کے بعد عالمی کپ میں نجی سرمایہ کاروں کو شیئر فروخت کرنے کے منصوبے کو ختم کر دیا ہے۔

انفاتینیو  نے جمعہ کو کہا کہ "تمام آراء کو غور سے سننے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ منصوبہ ایسی تقسیم پیدا کر چکا ہے جو، حمایت کی سطح کے باوجود، ابتدائی طور پر مقرر کردہ مقصد کے مفاد میں نہیں رہا۔"

فیفا کے صدر جیانی انفانتینو نے ایک بیان میں کہا کہ"ہمارا مقصد ہمیشہ سے — اور ہمیشہ رہے گا — اتحاد اور بہتری لانا رہا ہے۔"

 "اسی نتیجے کے طور پر، یہ تجویز آگے نہیں بڑھے گی۔"

فیفا نے  منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ اور اپنے دوسرے ٹورنا منٹ کے انتظام کے لیے 20 ارب ڈالر کی ایک ذیلی کمپنی قائم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، جس میں بیرونی سرمایہ کاروں کو 20 فیصد تک کا شیئرپیش کیا جا سکتا ہے۔ اس فروخت سے زیادہ سے زیادہ 4.2 ارب ڈالر حاصل ہو سکتے تھے۔

فیفا کے منصوبے کے خلاف مخالفت

یو ای ایف اے (UEFA) اور یورپ کی تمام 55 ایسوسی ایشنز نے اس تجویز کو مسترد کر دیا اور خبردار کیا کہ اگر اسے ترک نہ کیا گیا تو وہ فیفا کے مقابلوں کا بائیکاٹ کریں گی۔

کنکاکاف (CONCACAF) اور اس کی 41 ایسوسی ایشنز نے بھی شفافیت، گورننس، اور مناسب مشاورت کی کمی کے حوالے سے خدشات ظاہر کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔

ایشین فٹبال کنفیڈریشن (AFC)، جو 47 ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کرتی ہے، نے یو ای ایف اےاور کنکاکاف کے ساتھ مخالفت میں شامل ہو کر اس کی حمایت نہیں کی۔ یہ تینوں کنفیڈریشنز مل کر فیفا کے 211 ممبروں میں سے 143 کی نمائندگی کرتے ہیں۔

افریقی فٹبال کنفیڈریشن (CAF) نے تجویز کو براہِ راست مسترد تو نہیں کیا مگر کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں اس منصوبے کا جائزہ لے گی۔

اوشینیا فٹبال کنفیڈریشن (OFC) نے بھی کہا کہ وہ اس مسئلے پر اگست کے ایگزیکٹو اجلاس میں بات کرے گی۔

جنوبی امریکہ کی کونمبول (CONMEBOL) نے کہا کہ اس نے اپنے دس رکن فیڈریشنز کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے اور معاملے کا جائزہ لینے کے لیے کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے۔

مخالفت کنفیڈریشنز سے آگے بھی پھیل چکی ہے۔

 

دریافت کیجیے
یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کے کنگ خالد ہوائی اڈے کو درجنوں میزائلوں اور ڈراونز سے نشانہ بنایا
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کروادوں گا:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون