پاکستان
2 منٹ پڑھنے
بحرین نے پاکستان کو ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بحرینی ہم منصب عبداللطیف بن راشد الزیانی نے علاقائی استحکام پر بات چیت کی، الزیانی پاکستان کا دورہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
بحرین نے پاکستان کو ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی  دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان نے جمعہ کے روز مکہ مکرمہ میں معاہدے پر دستخط کیے۔ (رائٹرز)

پاکستانی  وزارتِ خارجہ کے منگل کے  ایک بیان  کے مطابق ،بحرین نے ترکیہ اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تین طرفہ دفاعی معاہدے پر پاکستان کو مبارکباد دی  ہے۔

یہ تبصرہ پیر کو پاکستانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے بحرینی ہم منصب عبداللطیف بن راشد الزیانی کے درمیان فون کال کے دوران آیا۔

الزیانی نے قریبی مستقبل میں پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

ڈار نے پاکستان کے “مکالمہ اور سفارت کاری کو فروغ دے کر خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے حصول کے لیے پختہ عزم” کا اظہار کیا۔

بروز جمعہ  کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ میں اس معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

یہ معاہدہ تینوں میں سے کسی ایک ملک پر مسلح حملے کو تمام تینوں پر حملہ سمجھتا ہے اور اجتماعی روکتھام کو مضبوط بنانے اور دفاعی تعاون کو وسیع کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔

یہ معاہدہ ریاض، انقرہ اور اسلام آباد کے درمیان برسوں کی مشاورت کے بعد آیا ہے جس کا مقصد دفاعی تعاون کو مضبوط کرنا اور اپنے اسٹریٹجک مفادات کی بنیاد پر مشترکہ سلامتی کے چیلنجوں کے جواب میں اقدامات کو مربوط کرنا تھا۔

یہ پیش رفت ایران اور امریکہ کے مابین تنازع کے بعدآبنائے  ہرمز میں کشیدگی میں اضافے کے دوران سامنے آئی، جس نے عالمی توانائی کی فراہمی اور سمندری سلامتی کے حوالے سے خدشات پیدا کیے ہیں، اگرچہ بحری راستوں کی آزادی کو برقرار رکھنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

 

دریافت کیجیے
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
پاکستان:عمران خان طبی علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
کویت کی طرف سے پاکستان کو مبارکباد
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
صوبہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے درجنوں افراد لقمہ اجل
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی کے ماحول میں انتخابات
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اسلام آباد:او آئی سی ممالک کا خواتین وزارتی اجلاس
جنوب مغربی پاکستان میں ہونے والی جھڑپ میں11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 19 دہشت گرد ہلاک: ذرائع
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
پاکستان میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد ہلاک ہو گئے