پاکستان
2 منٹ پڑھنے
نارویجیئن وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر تبادلہ خیال
پاکستان اور ناروے کے وزرائے خارجہ نے آج پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ناروے-پاکستان

پاکستان اور ناروے کے وزرائے خارجہ نے آج پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ناروے کے وزیر خارجہ  ایسپن بارتھ  آئیڈے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچے۔

یہ دورہ گزشتہ ایک دہائی میں پاکستان اور ناروے کے مابین اعلیٰ ترین سطح کا دورہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  دونوں وزراء نے دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لینے کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔"

اسحاق ڈار نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ان کا ملک مختلف شعبوں میں ناروے کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

 انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ناروے کی ترقی میں 60,000 افراد پر مشتمل پاکستانی  برادری  اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

جواب میں، ناروے کے وزیر خارجہ  نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے اسلام آباد کے ثالثی کے کردار کی تعریف کی۔

 انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کو عالمی امن اور معیشت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے پاکستان کی قیادت میں کی جانے والی ثالثی کی کوششوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ یہ دنیا کے لیے ایک حقیقی خدمت ہے۔

 

 

دریافت کیجیے
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
پاکستان:عمران خان طبی علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
بحرین نے پاکستان کو ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی  دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
کویت کی طرف سے پاکستان کو مبارکباد
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
صوبہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے درجنوں افراد لقمہ اجل
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی کے ماحول میں انتخابات
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اسلام آباد:او آئی سی ممالک کا خواتین وزارتی اجلاس
جنوب مغربی پاکستان میں ہونے والی جھڑپ میں11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 19 دہشت گرد ہلاک: ذرائع
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری