پاکستان
1 منٹ پڑھنے
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
یہ حملہ جمعرات کی رات خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ہوا، جو افغانستان سے متصل ہے۔
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
27 جون 2026 کو کراچی میں پاکستان سیکورٹی رینجرز کے کمپاؤنڈ پر عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد، ایک ایمبولینس جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش لے کر جائے وقوعہ سے روانہ ہو رہی ہے۔ / AFP

جمعہ کو ایک سرکاری بیان میں کہا گیا  ہےکہ شمال مغربی پاکستان میں ایک پولیس چوکی پر دہشت گردانہ حملے میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے جن میں بارہ فوجی اہلکار، دو پولیس اہلکار اور ایک سابق محکمہ جنگلات کا افسر شامل ہیں۔

پاک فوج کی میڈیا و عوامی رابطہ شاخ  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ جمعرات کی رات خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ہوا، جو افغانستان سے متصل ہے، حملہ آوروں نے پولیس چیک پوسٹ کی حفاظتی دیوار  پر دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی  دے ماری۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور 'بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج' سے منسلک تھے، یہ وہ اصطلاح ہے جو اسلام آباد دہشت گرد گروہ تحریکِ طالبانِ پاکستان کی جانب اشارہ کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

بھارت کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا، جس نے ماضی میں اس الزام کی تردید کی ہے۔

بیان کے مطابق حملے کے دوران بارہ حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ 'علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خارِجی کو ختم کرنے کے لیے صفائی آپریشن جاری ہے'۔

 

دریافت کیجیے
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو
امریکہ: ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں
ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سِول جوہری معاہدہ منظور کر لیا
اوٹاوا، واشنگٹن کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے پر تیار ہے: کارنی
چین ۔فلپائن سمندری تنازعہ، بیجنگ نے ویڈیو  جاری کر دی
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
ایران کے متعدد شہروں میں دھماکے