پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
دونوں وزراء نے باہمی مفادات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے: پاکستان کی وزارت خارجہ
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
پاکستان کے آرمی چیف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر (دائیں) راولپنڈی میں ملاقات کے دوران شام کے اسعد حسن الشیبانی سے گفتگو کر رہے ہیں۔ /آئی ایس پی آر

شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے اسلام آباد میں اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ مذاکرات میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایکس سےجاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شیبانی بدھ کی شب اسلام آباد پہنچے۔ یہ دو روزہ دورہ دسمبر 2024 میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد ان کا پہلا دورہ  پاکستان ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان بند کمرے کی ملاقات "پُرجوش اور تعمیری" رہی ہے۔ مذاکرات میں "پاکستان اور شام کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی دوبارہ توثیق کی گئی ہے۔"

دونوں وزراء نے باہمی مفادات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

پاکستان وزارت خارجہ کے مطابق  شامی وزیر خارجہ اور ان کے وفد نے وزارت خارجہ میں اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

توقع ہے کہ  پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اُن سے  ملاقات کریں گے۔

یہ دورہ گزشتہ 19 برسوں میں کسی شامی وزیر خارجہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

پاکستان کا آخری دورہ 2007 میں شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کیا تھا۔

گزشتہ جون میں ایک پاکستانی وفد نے دمشق میں شیبانی سے ملاقات کی تھی۔

شیبانی کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اسلام آباد نے بدھ کے روز شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں واقع ابو ظہور فوجی ہوائی اڈے پر اسرائیلی قابض افواج کے بلاجواز حملے کی "سخت مذمت" کی ہے۔

اسلام آباد اور دمشق کے درمیان کئی دہائیوں سے تعلقات قائم ہیں، جو فوجی تعاون اور تربیتی تبادلے کے پروگراموں کے ذریعے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بھی پاکستان کا دمشق میں سفارتخانہ کھلا رہا  تاہم گزشتہ دو برسوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون محدود سطح پر رہا ہے۔

پاکستان اور شام نے پاکستان کے قیام کے دو سال بعد، دسمبر 1949ء میں باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔

دریافت کیجیے
اقوام متحدہ: "جبوتی کے ساحل پر فیری بوٹ حادثے میں 139 افراد جاں بحق، 84 لاپتہ
سعودی عرب کی ریاض میں وزارتی فورم میں بلا رکاوٹ توانائی کی فراہمی کی ضمانت
سعودی عرب: شاہ خالد ہوائی اڈے پر ایک اور مہلک حملہ، ایک شخص ہلاک 11 زخمی
ہماری شراکت داری سرحدوں سے کہیں آگے تک ہے: اردوعان
غاصب اسرائیلیوں نے فلسطینیوں کی زیتون کی فصل چرا لی
اسرائیل نے ڈرون حملے کر کے پانچ فلسطینیوں کو قتل کر دیا
ٹرمپ: کنگ خالد ہوائی اڈے پر حملہ ایک ’’خوفناک واقعہ‘‘ ہے۔
سعودی عرب: کنگ خالد ہوائی اڈے پر حوثی حملے میں 12 افراد ہلاک
روس: اودیسا بندرگاہ میں فوجی کارگو بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے
نوبل امن ایوارڈ یافتہ ناوی پیلے نے اپنا ایوارڈ بین الاقوامی جرائم کا نشانہ بننے والوں کے نام کیا
ٹرمپ نوبل امن پرائز  کے انتخاب کو ٹرمپ نے "شرمناک" قرار دیا اور ناروے پر کڑی نکتہ چینی کی
پاناما میں عمارتوں اور سڑکوں کو تباہ کرنے والے زلزلے کے بعد 'عظیم آفت' کا اعلان کر دیا گیا
مسئلہ قبرص پر یورپی یونین مخلص نہیں ہے:شمالی ترک قبرص
کمشنر اقوام متحدہ کے روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں پر خدشات
امریکی فوج ملک میں مڈ ٹرم الیکشنز تک ایران کے خلاف حملوں کے آپشنز پر غور کر رہی ہے